ٹیچرس ڈے، اساتذہ برادری کو گورنر کی مبارکباد

ریاستی گورنر ڈاکٹر تمیلی سائی سوندرا راجن نے آج اساتذہ برادری کو ٹیچرس ڈے کی مبارکباد دی اور ان سے نیک توقعات کا اظہار کیا۔

حیدرآباد: ریاستی گورنر ڈاکٹر تمیلی سائی سوندرا راجن نے آج اساتذہ برادری کو ٹیچرس ڈے کی مبارکباد دی اور ان سے نیک توقعات کا اظہار کیا۔

اپنے بیان میں گورنر ڈاکٹر تمیلی سائی سوندرا راجن نے کہا کہ اساتذہ، ملک وقوم کے معمار ہوتے ہیں۔ مہذب سماج کی تعمیرمیں ان کا رول اہمیت کاحامل ہوتا ہے۔

وہ بچوں کی شخصیت سازی کیلئے سخت محنت کرتے ہیں۔ ہر بچہ میں مخفی صلاحیتیں ہوتی ہیں۔ ان میں چھپی ہوئی صلاحیتوں کو پہچاننا اور ان صلاحیتوں کو فروغ دینا اساتذہ کی ذمہ داری ہوتی ہے۔

ایک ٹیچر کا طرز حیات آسان اور سہل ہوتا ہے۔ وہ کسی سے بغض وعداوت نہیں رکھتے۔ ہماری زندگیوں اور سماج پر اساتذہ اثر انداز ہوتے ہیں۔ ہم تمام جس مقام پر پہنچے ہیں وہ اساتذہ کی تربیت کا ہی نتیجہ ہے۔ گورنر نے اپنے پیام میں یہ بات کہی۔

...رشتوں کا انتخاب
...اب اور بھی آسان

لڑکی ہو یا لڑکا، عقد اولیٰ ہو یا عقد ثانی
اب ختم ہوگی آپ کی تلاش اپنے ہمسفر کی

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور فری سبسکرپشن حاصل کرکے منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

www.munsifmatrimony.com

تبصرہ کریں

Back to top button