تلنگانہ

کانگریس کی گارنٹیز پر خدشات غیر ضروری: ریونت ریڈی

صدر ٹی پی سی سی اے ریونت ریڈی نے کہا کہ عوام کو کانگریس کے چھ گارنٹیز پر خدشات ظاہر کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

حیدرآباد: صدر ٹی پی سی سی اے ریونت ریڈی نے کہا کہ عوام کو کانگریس کے چھ گارنٹیز پر خدشات ظاہر کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

متعلقہ خبریں
مزید 2گارنٹیز پر عمل آوری کے اعلان پرگاندھی بھون میں مہیلا کانگریس کا جشن
ریونت ریڈی کو زبان کے استعمال میں محتاط رہنے بی آر ایس کا مشورہ
کانگریس کو مضبوط بنانے پارٹی قائدین میں اتحاد ضروری: مری آدتیہ ریڈی
جاریہ ماہ کی 27تاریخ سے مزید2ضمانتوں پر عمل آوری۔ ریونت ریڈی کا اعلان
دھرانی پورٹل کی خامیوں کا گہرائی سے جائزہ لینے کا عمل جاری

کانگریس کے قول وفعل میں تضاد نہیں ہے بلکہ کانگریس عہد کی پکی جماعت ہے جس طرح علیحدہ ریاست تلنگانہ کی تشکیل کے وعدے کو پورا کیا گیا ٹھیک اُسی طرح ان چھ گارنٹیز کو بھی پورا کیا جائے گا۔

آج چنور اسمبلی حلقہ میں کانگریس امیدوار کے حق میں انتخابی مہم چلاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک کی طویل تاریخ میں صرف دو خاندانوں نے عوام کی بے لوث خدمت کی ہے۔

قومی سطح پر جہاں گاندھی خاندان نے ملک کی خدمت کی وہیں تلنگانہ میں وینکٹ سوامی کا خاندان ہے جس نے عوام کی بے لوث خدمت کی۔ کانگریس کو فخر ہے کہ دونوں خاندانوں کا تعلق کانگریس ہی سے رہا۔

ریونت ریڈی نے مزید کہا کہ تلنگانہ میں آمرانہ حکومت اور عوام موافق کانگریس کے درمیان مقابلہ ہے اور انہیں پورا یقین ہے کہ کانگریس ہی کو کامیابی حاصل ہوگی۔

کانگریس قائد نے کہا کہ بیلم پلی اور چنور میں کانگریس امیدوار کو اپنے حریفوں پر بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریں گے۔

صدر ٹی پی سی سی نے کہا کہ بی آر ایس کو اب اپنی شکست نظر آنے لگی ہے۔ کانگریس کی کامیابی یقینی ہے اور کانگریس کے اقتدار میں آنے کے بعد علیحدہ ریاست تلنگانہ کی تشکیل کے مقصد کو پورا کرلیا جائے گا۔