تلنگانہ

پولیس ایس آئیز اور کانسٹبل کیلئے 7 اگست کو پریلمنری ٹسٹ

تلنگانہ اسٹیٹ لیول ریکروٹمنٹ بورڈ کی جانب سے سب انسپکٹرآف پولیس اور کانسٹبلس پریلمنری امتحانات کی تاریخ کا اعلان کردیاگیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ اسٹیٹ لیول ریکروٹمنٹ بورڈ کی جانب سے سب انسپکٹرآف پولیس اور کانسٹبلس پریلمنری امتحانات کی تاریخ کا اعلان کردیاگیا۔

7اگست کوصبح 10بجے تا دوپہر ایک بجے تک سب انسپکٹرآف پولیس امتحان اور 21 اگست کو 10 بجے دن تا دوپہر ایک بجے دن تک کانسٹبل پریلمنری امتحان منعقد کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ ایوان اسمبلی میں چیف منسٹرکے چندرشیکھرراؤ نے 80039 سرکاری عہدوں پر تقررات عمل میں لانے کااعلان کیاتھا۔

اس سلسلہ کے تحت 28 اپریل کوتلنگانہ اسٹیٹ لیول پولیس ریکروٹمنٹ بورڈ کی جانب سے 17291 عہدوں پر تقررات کیلئے اعلامیہ جاری کیاگیا تھا جس میں 554عہدے سب انسپکٹر آف پولیس کے ہیں اور 15,644 عہدے پولیس کانسٹبلس کیلئے ہیں۔

614عہدوں پر محکمہ آبکاری میں کانسٹبلس کی بھرتی کی جائے گی۔بورڈ کی جانب سے خواہش منداور اہل امیدواروں سے درخواستیں وصول کی جارہی ہے۔ ایس آئی کے عہدوں کیلئے درخواست داخل کرچکے افراد 30 جولائی سے ہال ٹکٹس ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔

اب تک 2,45 لاکھ افراد نے ایس آئی اور 6.50 لاکھ افراد نے کانسٹبلس کے لئے درخواستیں داخل کی ہیں۔ www.tsprb.inسے ہال ٹکٹس ڈاؤن لوڈ کئے جاسکتے ہیں۔ ایس آئی کے عہدے کے لئے حیدرآباد کے علاوہ 20شہروں میں اور کانسٹبلس کے لئے حیدرآباد کے علاوہ 40 شہروں اور ٹاؤنس میں امتحانی مراکز قائم کئے جائیں گے۔