تلنگانہ

ڈبل بیڈروم مکان کے قرعہ میں نام نہ آنے سے دلبرداشتہ مسلم خاتون فوت

قرعہ میں نام نہ نکلنے سے دلبرداشتہ ہوکر وہ ضلع کلکٹرآفس پہنچ کر اے او کوایک یادداشت بھی پیش کی اور بی ایل ایف قائدین کے ہمراہ دھرنا بھی دیا۔

کاماریڈی: ڈبل بیڈروم مکان آلاٹ نہ ہونے سے دلبرداشتہ مسلم خاتون رضیہ بیگم کا قلب پر حملہ کے باعث انتقال ہوگیا۔

تفصیلات کے بموجب سرم پلی کی متوطن رضیہ بیگم ڈبل بیڈروم مکان کیلئے درخواست داخل کی تھی۔

درخواست کی منظوری کے لئے رضیہ بیگم نے تمام تردستاویزات اورمطلوبہ اسنادداخل کئے تھے۔مستحقہ امیدواروں کے نام فہرست میں آگئے تھے جس میں رضیہ بیگم کانام بھی تھا۔

قرعہ میں نام نہ نکلنے سے دلبرداشتہ ہوکر وہ ضلع کلکٹرآفس پہنچ کر اے او کوایک یادداشت بھی پیش کی اور بی ایل ایف قائدین کے ہمراہ دھرنا بھی دیا۔

انہیں مکان پہنچنے کے بعد سینہ میں تکلیف ہونے پرحیدرآباد منتقل کیا جارہا تھا کہ راستہ میں دوبارہ دورہ پڑا اور موت واقع ہوگئی۔