کومٹی ریڈی راج گوپال ریڈی اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی

راج گوپال ریڈی نے اسمبلی میں اسپیکر کے کمرے میں پوچارام سرینواس ریڈی کو اپنا استعفیٰ پیش کرنے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کا استعفیٰ اسپیکر نے قبول کرلیا ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ میں چند روز قبل کانگریس پارٹی سے استعفیٰ کا اعلان کرنے والے منوگوڑے کے ایم ایل اے کومٹی ریڈی راج گوپال ریڈی نے پیر کو یہاں اسمبلی کے اسپیکر پوچارم سرینواس ریڈی سے ملاقات کرکے اسمبلی کی رکنیت سے اپنا استعفیٰ سونپ دیا۔

مسٹر ریڈی نے اسپیکر کو لکھے خط میں کہا کہ میں 8 اگست سے ایوان میں اپنی نشست سے استعفیٰ دیتا ہوں۔

راج گوپال ریڈی نے اسمبلی میں اسپیکر کے کمرے میں پوچارام سرینواس ریڈی کو اپنا استعفیٰ پیش کرنے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کا استعفیٰ اسپیکر نے قبول کرلیا ہے۔

جب میڈیا والوں نے ان سے دوبارہ پوچھا کہ کیا آپ کا استعفیٰ منظور کر لیا گیا ہے تو انہوں نے جواب دیا کہ میرا استعفیٰ منظور کر لیا گیا ہے۔ اسمبلی کے اسپیکر نے مجھ سے اس بات کی تصدیق کی ہے۔

...رشتوں کا انتخاب
...اب اور بھی آسان

لڑکی ہو یا لڑکا، عقد اولیٰ ہو یا عقد ثانی
اب ختم ہوگی آپ کی تلاش اپنے ہمسفر کی

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور فری سبسکرپشن حاصل کرکے منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

www.munsifmatrimony.com

تبصرہ کریں

Back to top button