کووڈ کی نئی شکل کا سامنا کرنے جلد ہی نیا بوسٹر ڈوز متعارف کیاجائے گا: سشتراایلا
سچترا نے ساتھ ہی عوام کو مشورہ دیا کہ وہ کوویڈ کی نئی شکل سے خوفزدہ نہ ہوں۔ انہوں نے کہا کہ سب نے پہلے ہی کوویڈ کنٹرول ویکسین لے لی ہے اور جنہوں نے نہیں لی ہے انہیں تیسرا ڈوز لینا ضروری ہے۔

حیدرآباد: منیجنگ ڈائرکٹر بھارت بائیوٹیک سچترا ایلا نے اعلان کیا کہ ایک ایسے وقت میں جب ملک میں کورونا وائرس کی شکل ابھررہی ہیں، بھارت بائیوٹیک ان کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہے۔
انہوں نے انکشاف کیا کہ حکومت کی ہدایت کے مطابق جلد ہی ایک نیا بوسٹر ڈوزمتعارف کروایاجائے گا۔انہوں نے ساتھ ہی عوام کو مشورہ دیا کہ وہ کوویڈ کی نئی شکل سے خوفزدہ نہ ہوں۔ انہوں نے کہا کہ سب نے پہلے ہی کوویڈ کنٹرول ویکسین لے لی ہے اور جنہوں نے نہیں لی ہے انہیں تیسرا ڈوز لینا ضروری ہے۔