تلنگانہ

کھانا کھانے کے بعد گریجن آشرم گرلز ہائی اسکول میں33 طالبات بیمار

ان میں سے 8 کی حالت تشویشناک ہونے کی وجہ سے انہیں فوری طور پر علاج کے لیے ایم جی ایم سرکاری اسپتال منتقل کیا گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ بیمار ہونے والوں میں ساتویں، آٹھویں اورنویں جماعت کی طالبات ہیں۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ورنگل ضلع کے وردھنا پیٹ کے گریجن آشرم گرلز ہائی اسکول میں طالبات بیمار پڑگئیں۔اسکول میں نامناسب غذا کی فراہمی پر ان طالبات کی صحت متاثر ہوگئی اور 33 طالبات بیمار ہوگئیں۔بتایاجاتا ہے کہ 33 طالبات نے کھانا کھانے کے بعد پیٹ میں درد اور الٹی کی شکایت کی۔

 ان میں سے 8 کی حالت تشویشناک ہونے کی وجہ سے انہیں فوری طور پر علاج کے لیے ایم جی ایم سرکاری اسپتال منتقل کیا گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ بیمار ہونے والوں میں ساتویں، آٹھویں اورنویں جماعت کی طالبات ہیں۔

 وزیر صحت ہریش راؤ، پنچایت راج کے وزیر دیاکر راؤ اور قبائلی امور کی وزیر ستیہ وتی راٹھور نے ان طالبات کی صحت کے بارے میں معلومات حاصل کیں،انہوں نے ضروری طبی علاج فراہم کرنے اور ایمرجنسی کی صورت میں ان طالبات کو نمس منتقل کرنے کا مشورہ دیا۔