کرناٹک

انڈیگو پرواز کا ایمرجنسی دروازہ کھولنے کی کوشش، مسافر گرفتار

بجٹ ایرلائن انڈیگو کی ناگپور۔ بنگلورو پرواز کا ایمرجنسی اکزٹ ڈور‘ ٹیک آف (اُڑان بھرنے) سے قبل کھولنے کی مبینہ کوشش پر ایک مسافر کو گرفتار کرلیا گیا۔

بنگلورو: بجٹ ایرلائن انڈیگو کی ناگپور۔ بنگلورو پرواز کا ایمرجنسی اکزٹ ڈور‘ ٹیک آف (اُڑان بھرنے) سے قبل کھولنے کی مبینہ کوشش پر ایک مسافر کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس نے پیر کے دن یہ بات بتائی۔

متعلقہ خبریں
پرواز سے قبل ایمرجنسی دروازہ کھولنے کی کوشش، مسافر گرفتار

سوپنیل ہولے نامی مسافر 30 ستمبر کی رات 10 بجے کے آس پاس ناگپور سے بنگلورو جانے والی پرواز 6E6803 میں سوار ہواتھا۔

پولیس کے بموجب وہ طیارہ کے ایمرجنسی دروازہ کے قریب بیٹھا تھا۔ ٹیک آف سے قبل جب ایرہوسٹس‘ مسافرین کو بریفنگ دے رہی تھی اس نے دروازہ کھولنے کی مبینہ کوشش کی۔

رات 11:55 بجے کیمپے گوڑا انٹرنیشنل ایرپورٹ پر لینڈنگ کے بعد ایرلائن اسٹاف اسے پولیس اسٹیشن لے گیا۔ وہ یکم اکتوبر کو بنکاک پرواز میں سوار ہونے والا تھا۔