گنیش پنڈال میں بجلی کا جھٹکہ، 15 سالہ لڑکے کی موت

لڑکے نے اپنے دوستوں کے ساتھ مل کر گاوں میں گنیش کی مورتی بٹھائی۔ گنیش کے پنڈال کو بجلی سے مربوط کرنے کے دوران اچانک وہ بجلی کے تارکی زد میں آگیاجس کے نتیجہ میں فوری اس کی موت ہوگئی۔

حیدرآباد: گنیش پنڈال میں بجلی کا جھٹکہ لگنے سے ایک 15سالہ لڑکے کی موت ہوگئی۔یہ واقعہ تلنگانہ کے ضلع سنگاریڈی کے لنگم پلی گاوں میں پیش آیا۔اس لڑکے کی شناخت سائی کرن گوڑ کے طورپر کی گئی ہے۔

اس نے اپنے دوستوں کے ساتھ مل کر گاوں میں گنیش کی مورتی بٹھائی۔گنیش کے پنڈال کو بجلی سے مربوط کرنے کے دوران اچانک وہ بجلی کے تارکی زد میں آگیاجس کے نتیجہ میں فوری اس کی موت ہوگئی۔

پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے اس کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ایریا اسپتال ظہیرآباد منتقل کردیا۔ وہ میدک ضلع کے ٹیکمال منڈل کے پاپنا پیٹ گاؤں کے سائی گروکل اسکول میں دسویں جماعت میں تعلیم حاصل کر رہا ہے۔

...رشتوں کا انتخاب
...اب اور بھی آسان

لڑکی ہو یا لڑکا، عقد اولیٰ ہو یا عقد ثانی
اب ختم ہوگی آپ کی تلاش اپنے ہمسفر کی

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور فری سبسکرپشن حاصل کرکے منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

www.munsifmatrimony.com

تبصرہ کریں

Back to top button