تلنگانہ

کے سی آر کے فام ہاؤس پر حملہ کرنے کے بیان کی مذمت جی سرینواس یادو کا بیان

صدر بی آر ایس طلبہ تنظیم جی سرینواس یادو نے کانگریس کے قائد مدھو یاشکی گوڑ کی جانب سے سابق چیف منسٹر کے سی آر کے فام ہاؤس پر حملہ کرنے کے بیان کی مذمت کی۔

حیدرآباد: صدر بی آر ایس طلبہ تنظیم جی سرینواس یادو نے کانگریس کے قائد مدھو یاشکی گوڑ کی جانب سے سابق چیف منسٹر کے سی آر کے فام ہاؤس پر حملہ کرنے کے بیان کی مذمت کی۔

متعلقہ خبریں
ماہ صیام کا آغاز، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اعلان
پولیس نے عوام کو کے سی آر سے ملاقات کی اجازت نہیں دی
بی آر ایس کے مزید 2 امیدواروں کا اعلان، سابق آئی اے ایس و آئی پی ایس عہدیداروں کو ٹکٹ
بی آر ایس قائد ملا ریڈی کی کانگریس میں شمولیت کا امکان
حیدر آباد کو بھاگیہ نگر بنانے بی جے پی امیدوار مادھوی لتا کی مہم

انہوں نے کانگریس کے قائدین کو مشورہ دیا کہ وہ عوام سے کئے گئے وعدوں یعنی 6 ضمانتوں پر عمل آوری کریں۔ جی سرینواس یادو نے آج اخباری نمائندوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس قائدین سابق چیف منسٹر کے سی آر کے فام ہاؤس پر حملہ کریں گے تو کیا ہم خاموش رہیں گے؟۔

انہوں نے کہا کہ کانگریس کے قائدین نے عوام سے جھوٹے وعدے کرکے اقتدار حاصل کیا۔ اگر وہ ان وعدوں پر اندرون 100 یوم عمل آوری نہیں کریں گے تو عوام ان کا گھیراؤ کریں گے۔

انہوں نے کانگریس قائدین کو مشورہ دیا کہ وہ بی آر ایس قائدین پر تنقید کرنے کے بجائے ریاست کی حکمرانی پر توجہ دیں۔