تلنگانہ

تلنگانہ میں 7 آئی اے ایس آفیسرس کو ترقی

حکومت تلنگانہ نے ریاست کے7 آئی اے ایس آفیسرس کی ترقی و تعیناتی کے احکام جاری کئے ہیں۔ ان عہدیداروں کو جونیر ایڈمنسٹریٹیو گریڈ اسکیل پر ترقی دی گئی۔

حیدرآباد: حکومت تلنگانہ نے ریاست کے7 آئی اے ایس آفیسرس کی ترقی و تعیناتی کے احکام جاری کئے ہیں۔ ان عہدیداروں کو جونیر ایڈمنسٹریٹیو گریڈ اسکیل پر ترقی دی گئی۔

متعلقہ خبریں
گروپI کے 2عہدیداروں کو آئی اے ایس موقف دیا گیا
روہنی سندھوری کی روپا مودگل کو نوٹس، ہرجانہ کا مطالبہ
تلنگانہ کو مزید قرض حاصل کرنے کا موقع
کرشنا ٹریبونل میں حکومت اے پی کے خلاف شکایت درج
اسکولوں میں یوگا کے لزوم کا فیصلہ، محمد امان اللہ خان کا احتجاج

ترقی و تعیناتی کے احکام پر یکم جنوری سے اطلاق ہوگا۔ اس سلسلہ میں چیف سکریٹری سومیش کمار نے منگل کے روز جی او نمبر 10 جاری کیا ہے۔

چیف سکریٹری کے جاری کردہ احکام کے مطابق ڈپٹی سکریٹری محکمہ اقلیتی بہبود محمد عبدالعظیم آئی اے ایس (2004) کو بعد ترقی اسی عہدہ پر برقرار رکھا گیا جبکہ اس عہدہ کو جائنٹ سکریٹری برائے حکومت محکمہ اقلیتی بہبود سے موسوم کیا گیا ہے۔

سندیپ کمار جھا(2014 بیاچ) ڈپٹی سکریٹری برائے حکومت محکمہ آئی ٹی ای اینڈ سی کو اس عہدہ پربرقرار رکھتے ہوئے اس عہدہ کو جائنٹ سکریٹری محکمہ آئی ٹی ای اینڈ سی کے نام سے قائم کیا ہے۔ شریمتی سکتا پٹانک ضلع کلکٹر ومجسٹریٹ عادل آباد کو بعد ترقی اسی عہدہ پر فائز کیا گیا ہے۔

2014 آئی اے ایس بیاچ کے محمد مشرف علی فاروقی ضلع کلکٹر نرمل کو بھی بعد ترقی اسی عہدہ پر تعینات کیا گیا ہے۔ اسی طرح ضلع کلکٹر ملگ کرشنا آدتیہ ایس، وی پی گوتم ضلع کلکٹر کھمم اور شریمتی کے سورنالتا جائنٹ کلکٹر جئے شنکر بھوپال پلی کو بعد ترقی موجودہ عہدوں پر برقرار رکھا گیا ہے۔