تلنگانہ

تلنگانہ کا نوجوان اور امریکی لڑکی شادی کے بندھن میں بندھ گئے

تلنگانہ کے نوجوان کی شادی امریکہ کی لڑکی سے ہوگئی۔ہنمکنڈہ ضلع سے تعلق رکھنے والے موہن ریڈی کا بیٹا اروند ریڈی اعلی تعلیم حاصل کرنے امریکہ گیا تھا جہاں اس کی ملاقات جینی بلیمر سے ہوگئی،یہ ملاقات دوستی اور پھر محبت میں تبدیل ہوگئی۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے نوجوان کی شادی امریکہ کی لڑکی سے ہوگئی۔ہنمکنڈہ ضلع سے تعلق رکھنے والے موہن ریڈی کا بیٹا اروند ریڈی اعلی تعلیم حاصل کرنے امریکہ گیا تھا جہاں اس کی ملاقات جینی بلیمر سے ہوگئی،یہ ملاقات دوستی اور پھر محبت میں تبدیل ہوگئی۔

دونوں نے ایک دوسرے سے شادی کرنے کافیصلہ کیا۔ ان دونوں نے اپنے بزرگوں کو ان کے اس فیصلہ سے واقف کروایا جس پر ان دونوں کے والدین نے اس شادی کے لئے رضا مندی کا اظہار کیا۔

اس طرح ہندوروایات کے مطابق یہ شادی ہنمکنڈہ میں ہوگئی جس میں رشتہ داروں‘دوست احباب کی کثیرتعداد نے شرکت کی۔لڑکی ہندوستانی روایات اور تہذیب سے کافی متاثر ہیں اور وہ تلگوزبان میں بات کرنا بھی جانتی ہے۔

اس شادی پر نوبیاہتا جوڑے نے مسرت کااظہارکیا۔ اروند ریڈی نے اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاکہ ان دونوں کی ملاقات چار سال پہلے کالج میں ہوئی تھی۔انہوں نے کہاکہ لڑکی کے والدین بھی شادی کے لئے ہنمکنڈہ آئے ہیں۔

وہ بھی کافی خوش ہیں۔ جینی بلیمرنے تلگو میں کہا کہ اس کے والدین بھی اس شادی پر کافی خوش ہیں۔لڑکے کے باپ موہن ریڈی نے کہاکہ ان کی بہو اسسٹنٹ پروفیسر ہے۔

اس شادی پر ان کو کوئی اعتراض نہیں ہے۔لڑکی تلگو میں بات کرتی ہے اور تلگو میں اس کو کافی دلچسپی ہے۔ان کی شادی کااستقبالیہ امریکہ میں ہوگا۔لڑکی کے والد نے کہا کہ اس نوجوان جوڑے کی شادی پر وہ کافی خوش ہیں۔