تلنگانہ

تمام مستحق واہل افراد کو آسرا پنشن ملے گا: ہریش راؤ

ریاستی وزیر صحت ٹی ہریش راؤ نے کہا کہ تمام مستحق واہل افراد کو جنہیں مختلف وجوہات کے سبب آسرا پنشن نہیں ملا ہے، بہت جلد آسرا وظائف جاری کئے جائیں گے۔

حیدرآباد: ریاستی وزیر صحت ٹی ہریش راؤ نے کہا کہ تمام مستحق واہل افراد کو جنہیں مختلف وجوہات کے سبب آسرا پنشن نہیں ملا ہے، بہت جلد آسرا وظائف جاری کئے جائیں گے۔

ضلع سدی پیٹ کے دوباک میں 57 عمر سے زائد مستحق افراد میں آسرا وظائف کی تقسیم کے بعد پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے ٹی ہریش راؤ نے کہا کہ رواں ماہ سے تاڑی تاسندوں کو5لاکھ روپے کا بیمہ مل جائے گا اس مطالبہ کو حکومت نے منظوری دے دی ہے۔

دوباک منڈل میں 1804نئے آسرا پنشن کو منظوری دی گئی ہے جبکہ حلقہ اسمبلی دوباک میں منظورہ نئے وظائف کی تعداد 6ہزار بتائی گئی ہے۔