تلنگانہ

ریونت ریڈی کو ایس آئی ٹی کی نوٹس

ریاستی پولیس کی اسپیشل انوسٹی گیشن ٹیم (ایس آئی ٹی) نے پیر کے روز صدر پردیش کانگریس اے ریونت ریڈی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے کہاہے کہ وہ پیپر لیک معاملہ میں ان کے پاس جو بھی ثبوت ہیں وہ ایس آئی ٹی سے شیئر کرسکتے ہیں۔

حیدرآباد: تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن (ٹی ایس پی سی سی) کے ایک امتحان کے پرچہ سوالات کے افشاء معاملہ کی تحقیقات کرنے والی ریاستی پولیس کی اسپیشل انوسٹی گیشن ٹیم (ایس آئی ٹی) نے پیر کے روز صدر پردیش کانگریس اے ریونت ریڈی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے کہاہے کہ وہ پیپر لیک معاملہ میں ان کے پاس جو بھی ثبوت ہیں وہ ایس آئی ٹی سے شیئر کرسکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں
بی آر ایس کارپوریٹر کا نگریس میں شامل
اسد احمد کے انکاؤنٹر کی تحقیقات کے لئے ایک اور عدالتی کمیشن
تلنگانہ میں گروپ امتحانات کے شیڈول کااعلان
شرمیلا، والدکی حقیقی جانشین: ریونت ریڈی
پروین کمار کی بی آر ایس میں شمولیت سے چیف منسٹر حیران

اس معاملہ کے 9ملزمین کے ساتھ پوچھ تاچھ کے عمل کو تیز کرتے ہوئے ایس آئی ٹی نے اس کیس سے مربوط جو قائدین الزامات عائد کررہے ہیں انہیں نوٹسیں جاری کررہی ہے۔

تاہم ریونت ریڈی نے کہاکہ انہیں ایس آئی ٹی کی کوئی نوٹس ابھی تک وصول نہیں ہوئی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ وہ ایس آئی ٹی کی نوٹسوں سے خوفزدہ ہونے والے نہیں ہیں۔ انہوں نے اس کیس کی عدالتی تحقیقات کرانے پر ان کے پاس جو بھی ثبوت ہیں وہ عدالتی کمیشن کے حوالے کریں گے۔

صدر پردیش کانگریس ریونت ریڈی نے ریاستی وزیر کے ٹی آر کے پرسنل اسسٹنٹ پر پیپر لیک معاملہ میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا تھا جس کے بعد پیشرفت سامنے آئی ہے۔ صدر ٹی پی سی سی نے اتوار کے روز یہ کہاتھا کہ ریاستی وزیر کے ٹی آر کے پرسنل اسسٹنٹ (پی اے) تروپتی اور اس کیس کااہم ملزم راج شیکھر ریڈی دونوں اچھے دوست تھے۔

انہوں نے یہ بھی الزام عائد کیا کہ راج شیکھر ریڈی کو تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن میں نوکری دلانے میں تروپتی نے ہی مدد کی تھی۔ راج شیکھر ریڈی کلیدی ملزموں میں سے ایک ہے جنہیں ایس آئی ٹی گرفتار کرچکی ہے۔