تلنگانہ

سمیت غذا واقعہ کی تحقیقات کا حکم

ریاستی وزیر پنچایت راج و دیہی ترقیات ای دیا کر راؤ نے ضلع جنگاؤں کے کستور با اسکول میں کل پیش آئے سمیت غذا کے واقعہ کی جس میں 14 طالبات علیل ہوگئی تھیں، تحقیقات کا حکم دیا ہے۔

حیدرآباد: ریاستی وزیر پنچایت راج و دیہی ترقیات ای دیا کر راؤ نے ضلع جنگاؤں کے کستور با اسکول میں کل پیش آئے سمیت غذا کے واقعہ کی جس میں 14 طالبات علیل ہوگئی تھیں، تحقیقات کا حکم دیا ہے۔

انہوں نے متعلقہ عہدیداروں کو اس واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔

ریاستی وزیر ای دیا کر راؤ نے ضلع کلکٹر، آر ڈی او اور متعلقہ عہدیداروں کے ساتھ اسکول کا دورہ کیا اور اسکول کے احاطہ کا معائنہ کیا۔

انہوں نے کچن، ڈائننگ ہال کا معائنہ کیا اور طلبہ اور اساتذہ سے بات چیت بھی کی۔ طلبہ نے وزیر ای دیا کر راؤ کو بتایا کہ اساتذہ، تاخیر سے اسکول آر ہے ہیں اور جلد روانہ ہورہے ہیں۔