تلنگانہ

سڑک حادثہ میں کانگریس قائد فیروز خان کی دختر و بیوٹیشن جاں بحق

شہر حیدرآبادکے نواحی علاقہ شمس آباد میں پیر کے روز صبح میں پیش آئے ایک سڑک حادثہ میں ایک بیوٹیشن (آرش گر)ہلاک دیگر دو افراد زخمی ہوگئے۔

حیدرآباد: شہر حیدرآبادکے نواحی علاقہ شمس آباد میں پیر کے روز صبح میں پیش آئے ایک سڑک حادثہ میں ایک بیوٹیشن (آرش گر)ہلاک دیگر دو افراد زخمی ہوگئے۔

یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جبکہ ایک کار جس میں یہ افراد سوارتھے ستم رائی کے مقام پر روڈڈیوائیڈرسے ٹکرانے کے بعد الٹ گئی۔

مہلوکہ کی شناخت 25سالہ تانیا کا کاڈے کی حیثیت سے کی گئی ہے۔وہ کانگریس قائد محمدفیروزخان کی دختر تھیں جو بیوٹیشن کے طورپر کام کررہی تھیں۔ پولیس کے مطابق تانیا‘شمس آباد ایرپورٹ سے مکان واپس ہورہی تھیں کہ حادثہ کاشکار ہوگئیں۔

ان کے ساتھ سفر کرنے والے دیگر 2 افراد بھی زخمی ہوگئے جنہیں ایک ہاسپٹل میں شریک کرایاگیا ہے۔ لاش کوپوسٹ مارٹم کے لئے عثمانیہ ہاسپٹل منتقل کردیاگیا ہے۔

کار جسے مرزاعلی چلارہے تھے‘بے قابوہوگئی اور ڈیوائیڈر سے ٹکراگئی۔آرجی آئی اے پولیس نے کیس درج کرتے ہوئے تحقیقات کاآغاز کردیا ہے۔کانگریس قائد فیروز خان‘ شہر حیدرآباد کے حلقہ اسمبلی نامپلی کے پارٹی امور کے انچارج ہیں۔