تلنگانہ

میڈیکل کالجوں کے مسئلہ پر گورنر کا تبصرہ گمراہ کن: ہریش راؤ

ریاستی وزیر صحت ٹی ہریش راؤ نے حکومت تلنگانہ پر تنقید اور میڈیکل کالجوں کے معاملہ پرعوام کو گمراہ کرنے پرریاستی گورنر ڈاکٹر تمیلی سائی سوندراراجن کو آڑے ہاتھوں لیا۔

حیدرآباد: ریاستی وزیر صحت ٹی ہریش راؤ نے حکومت تلنگانہ پر تنقید اور میڈیکل کالجوں کے معاملہ پرعوام کو گمراہ کرنے پرریاستی گورنر ڈاکٹر تمیلی سائی سوندراراجن کو آڑے ہاتھوں لیا۔

متعلقہ خبریں
پرگتی بھون اور راج بھون میں اختلافات برقرار
ہسپتال کے بجائے یوٹیوب چانلس قائم کرنا چاہئے تھا
عثمانیہ یونیورسٹی میں کانووکیشن، تمام تیاریاں مکمل
گورنر کی جانب سے واپس کردہ 4بلز کی اسمبلی میں دوبارہ منظوری
گورنر کا رویہ تلنگانہ کے مفادات کے مغائر: ہریش راؤ

گورنر تمیلی سائی سوندرا راجن کے تبصرہ پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ہریش راؤ نے کہاکہ تلنگانہ کی حکومت پر تنقید کے بجائے گورنر کومرکزی حکومت کے ساتھ اپنے خوشگوار تعلقات کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے تلنگانہ میں قبائیلی یونیورسٹی اور قاضی پیٹ میں ریلوے کوچ فیاکٹری کے قیام کویقینی بنانا چاہئے۔

ان کے اس اقدام سے ریاست کے عوام کو فائدہ ہوگا۔ اتوار کے روز گورنر نے الزام عائد کیا کہ پردھان منتری سوستھیا سروکھشا یوجنا کے تحت ریاست حکومت نے میڈیکل کالجس کیلئے درخواست ہی نہیں دی۔ اُنہوں نے وزیر اعظم نریندرمودی کی خوب ستائش کی اور کہ مودی، پردھان منتری سوسھیتا سرکھشا یوجنا کے تحت ملک بھر میں ہر ایک ضلع میں ایک میڈل کالج قائم کررہے ہیں ان کا یہ اقدام لائن ستائش کی۔ اس دوران جب انٹرنیٹ کے ایک صارف نے گورنر کے سوال کہاکہ مرکز نے کیوں تلنگانہ کو میڈیکل کالجس منظور کرنے سے انکر کردیاہے؟۔

اس سوال کا جواب دیتے ہوئے گورنر نے اس کیلئے حکومت تلنگانہ کو مورد الزام ٹہرانے کی کوشش کی اور اُنہوں نے دعویٰ کیا کہ حکومت تلنگانہ نے وقت پر درخواست دینے میں ناکام رہی۔ گورنر تمیلی سائی سوندرا راجن نے مرکزی وزیر صحت منسکھ منڈاویہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ منڈاویہ نے بتایاکہ ہر ریاست نئے میڈیکل کالجس کیلئے بی ایم ایس ایس وائی اسکیم کے تحت درخواست دیں، مگر حکومت تلنگانہ نے وقف پر درخواست داخل نہیں کی۔

گورنر تمیلی سائی سوندرا راجن کے ٹویٹ پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے ہریش راؤ نے متضاد بیانات کے ذریعہ عوام کو گمراہ کرنے کیلئے مرکزی حکومت اور گورنر کو قصور وار ٹہرایا۔ اُنہوں نے تلنگانہ میں میڈیکل کالجس کی منظوری کیلئے اس وقت کے وزیر صحت ایٹالہ راجندر (اب بی جے پی میں ہیں) کی مرکز سے کی گئی تحریری نمائندگی کے مکتوبات کی نقولات اور ان کے بیانات کے ویڈیوز ٹویٹر پراپ لوڈ کئے۔

اُنہوں نے اس بیان کو سفید جھوٹ قراردیاکہ میڈیکل کالجس کے قیام کیلئے حکومت تلنگانہ نے مرکز سے کوئی نمائندگی نہیں کی ہے۔ہریش راؤ نے کہاکہ مرکز نے میڈیکل کالجوں کی منظوری میں تلنگانہ کے ساتھ امتیازی رویہ اپنایا ہے۔ وزیر صحت نے ریاستی گورنر تمیلی سائی سوندرا راجن کو مشورہ دیا کہ وہ تلنگانہ میں نئے پرواجکٹ کی منظوری کیلئے مرکز پر دباؤ ڈالیں اس سے ریاست کے عوام کو کافی مددملے گی۔