تلنگانہ

وزیر نرنجن ریڈی غیر مہذب شخص۔شرمیلا کی تنقید

وائی ایس آر تلنگانہ پارٹی کی صدر وائی ایس شرمیلا نے ان کے خلاف سیکسی تبصرہ کرنے پر ریاستی وزیر زراعت ایسی نرنجن ریڈی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

حیدرآباد: وائی ایس آر تلنگانہ پارٹی کی صدر وائی ایس شرمیلا نے ان کے خلاف سیکسی تبصرہ کرنے پر ریاستی وزیر زراعت ایسی نرنجن ریڈی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

ونپرتی میں عوام سے خطاب کرتے ہوئے شرمیلا نے کہا کہ وزیر زراعت نے میرے خلاف ”منگلا وارم مردلو“ جیسا شرمناک ریمارک کیا ہے۔

انہوں نے ریاستی وزیر ریڈی کو غیر مہذب شخص قرار دیا اور کہا کہ ریڈی کو ایک دوسری خاتون میں ماں، بہن دکھائی نہیں دیتی۔

قبل ازیں نرنجن ریڈی نے ناگر کرنول میں پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے شرمیلا کے خلاف مبینہ طور پر ”منگلا وارم مردلو“ ریمارک کیا تھا چونکہ شرمیلا، ریاست کے کسی ایک مقام پر ہر منگل کو بیروزگاروں کی تائید میں بھوک ہڑتال کرتی ہیں، اس لئے وزیر زراعت نے آنجہانی راج شیکھر ریڈی کی بیٹی کے خلاف ”منگلاوارم مردلو“ کا تبصرہ کیا ہے۔