تلنگانہ

’یو ٹیوبر‘ تین مار ملنا گرفتار

تلنگانہ پولیس نے یوٹیوبر چنتا پنڈو نوین کمار عرف تین مارملنا کو گرفتار کرلیا ہے ان پرچیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ اور ان کے افرادخاندان کے خلاف تضحیک آمیز تبصرہ کرنے کا الزام ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ پولیس نے یوٹیوبر چنتا پنڈو نوین کمار عرف تین مارملنا کو گرفتار کرلیا ہے ان پرچیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ اور ان کے افرادخاندان کے خلاف تضحیک آمیز تبصرہ کرنے کا الزام ہے۔

متعلقہ خبریں
تحصیلدار رشوت قبول کرتے ہوئے گرفتار
سعودی عرب میں لڑکی سے غیر اخلاقی حرکت پر غیر ملکی گرفتار
بھائی کے سامنے بہن کی عصمت ریزی، ملزمین گرفتار
2بنگلہ دیشی شہری غیرقانونی قیام کے الزام میں گرفتار
لٹیرا گرفتار‘9.5 لاکھ روپئے برآمد جوبلی ہلزپولیس کی کاروائی

یہ گرفتاری منگل کی شب عمل میں آئی۔ پولیس نے تین مارملنا کو ان کے کیونیوز یوٹیوب چیانل کے دفتر سے گرفتار کرلیا۔ ان کا یہ دفتر شہر کے نواحی علاقہ پیرزادی گوڑہ میں واقع ہے۔ مختلف پولیس اسٹیشنوں میں دائرکردہ شکایتوں کے بعد تین مارملنا کے خلاف کارروائی کی گئی۔

ان شکایتوں میں الزام عائد کیا گیا کہ یوٹیو بر نے اپنے چیانل پر چیف منسٹر اور ان کے افراد خاندان کے خلاف نازیبا ریمارکس کئے۔ تلنگانہ جاگروتی کے رکن نوین گوڑ نے ایل بی نگر پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی جس میں اس بات کی شکایت کی گئی کہ تین مار ملنا نے کے ٹی آر اور کویتا کے خلاف توہین آمیز ریمارکس کئے ہیں۔

اس شکایت پر ایل بی نگر پولیس نے آئی پی سی کی دفعات 505 اور 506 کے تحت کیس درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا۔ شکایت کنندہ نے تین مارملنا کے خلاف فوری کارروائی کرنے اور ان کے یوٹیوب چیانل بند کرنے کا مطالبہ کیا۔

دریں اثنا کمار نے تین مارملنا تلنگانہ صدر ریاستی بی جے پی بنڈی سنجے کمار نے تین مار ملنا اور تلنگانہ وٹھل کی گرفتاری کی مذمت کی۔ بنڈی سنجے کل رات تین مار ملنا کے گھر گئے اور ان کے افراد خاندان سے ملاقات کی۔

انہوں نے کہا کہ تلنگانہ میں جمہوریت کو خطرہ ہے انہوں نے ان گرفتاریوں کو غیر جمہوری قرار دیا۔ انہوں نے پوچھا کہ آیا یہ پولیس ہے یا پھر بی آر ایس کے غنڈے۔

بی جے پی قائد نے کہا کہ پیپر لیک معاملہ میں بیٹے کے ٹی آر اور دہلی شراب پالیسی اسکام میں بیٹی کویتا کے رول کے انکشاف کے بعد چیف منسٹر کے سی آر اس طرح کے حربے اختیار کررہے ہیں۔ ملنا کے حامیوں نے کہا کہ کیو نیوز دفتر پر حملہ میں ملوث عناصر کے خلاف کاروائی کے بجائے پولیس نے ملنا کو گرفتار کیا ہے۔