تلنگانہ

19نومبر کو بینک ملازمین کی ہڑتال

آل انڈیا بینک ایمپلائز اسوسی ایشن (اے آئی بی ای اے) نے انڈین بینکس اسوسی ایشن (آئی بی اے) عہدیدارو ں اوربینکوں کے انتظامیہ کے ساتھ بات چیت ناکام ہونے کے بعد ہفتہ کو ایک روزہ ملک گیر ہڑتال کرنے کا فیصلہ کیا۔

حیدرآباد: آل انڈیا بینک ایمپلائز اسوسی ایشن (اے آئی بی ای اے) نے انڈین بینکس اسوسی ایشن (آئی بی اے) عہدیدارو ں اوربینکوں کے انتظامیہ کے ساتھ بات چیت ناکام ہونے کے بعد ہفتہ کو ایک روزہ ملک گیر ہڑتال کرنے کا فیصلہ کیا۔

اے آئی بی ای اے نے بینکوں پر بڑھتے مختلف قسم کے حملوں کے خلاف اس ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔ اے آئی بی ای اے کے جنرل سکریٹری سی ایچ وینکٹ چلم نے جمعرات کو یو این آئی کو بتایا کہ ہڑتال میں 3لاکھ ملازمین اور عہدیدار حصہ لیں گے۔ ہڑتال کے پیش نظر ملک بھر میں بینک خدمات متاثر ہونے کا امکان ہے۔

چیف لیبر کمشنر (سنٹرل) ریمیس تیرو نے 10/ نومبر کو آئی بی اے کو مشورہ دیا تھا کہ قابل قبول حل تلاش کرنے اے آئی بی ای اے کے ساتھ باہمی مذاکرات کرے۔

چنانچہ آئی بی اے نے اے آئی بی ای آئی کو بات چیت کے لیے مدعو کیا جس میں ریجن ناگر، صدر وینکٹ چلم، بی ایس را م بابو، نندکمار چوان، جنک راول، ڈی آر تلجاپورکر اور للیتا جوشی کے علاوہ سٹی بینک اور ایم یو ایف جی بینک میں اس کے یونٹ کے نمائندے بھی شریک ہوئے۔