سوشیل میڈیاشمالی بھارت

نرسنگ ہوم میں زچہ کیلئے سنبھل پولیس نے بروقت مچھربتی فراہم کی

ایک شخص جس کی بیوی کو لڑکی تولد ہوئی اور جو مچھروں کے کاٹنے سے پریشان تھی کی کال پر ردّ ِ عمل ظاہر کرتے ہوئے سنبھل پولیس نے ایک نئی مثال قائم کی۔

سنبھل (یوپی) : ایک شخص جس کی بیوی کو لڑکی تولد ہوئی اور جو مچھروں کے کاٹنے سے پریشان تھی کی کال پر ردّ ِ عمل ظاہر کرتے ہوئے سنبھل پولیس نے ایک نئی مثال قائم کی۔

اسد خاں نامی شخص جس کی بیوی کو ہر پرکاش نرسنگ ہوم میں شرک کرنے کے بعد لڑکی تولد ہوئی نے ہاسپٹل میں مچھروں کی بہتات کی شکایت کی۔

اس نے اپنے ٹوئٹر پیام میں کہا کہ اس کی اہلیہ کو ہری پرکاش نرسنگ ہوم چندوسی میں بیٹی تولد ہوئی۔ وہ وضع حمل کی تکلیف کے علاوہ مچھروں کے کاٹنے سے پریشان ہے۔ مہربانی کرکے اسے ”مورٹین کائیل“ (مچھر بتی) فراہم کی جائے۔

اس نے اپنا پیام پولیس کو جاری کیا۔ پولیس فوری ردّ ِ عمل ظاہر کرتے ہوئے چند منٹ میں مچھر بتی کے ساتھ ہاسپٹل پہنچی۔

اسد خاں پولیس سے اظہارِ تشکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ یوپی پولیس، سنبھل پولیس اور 112 پولیس کے شکر گزار ہیں۔ اس وقت رات کے 2:45 بجے تھے۔ اس کا خیال تھا کہ اس وقت صرف یوپی پولیس سے ہی مدد طلب کی جاسکتی تھی۔