تلنگانہ

بی آر ایس کے 25 ارکان اسمبلی کو عوامی مخالفت کا سامنا، وزیر کا سنسنی خیز بیان

یہ سنسنی خیز بیان وزیر پنچایت راج نے ایک اس وقت دیا جب ضلع کھمم میں کل بی آر ایس کا ایک بڑا جلسہ منعقد کیاجانے والا ہے۔ دیاکر راؤ نے پیش گوئی کی کہ بی آر ایس پارٹی ریاست میں دوبارہ اقتدار میں آئے گی۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر پنچایت راج ای دیاکرراؤ نے اپنے ایک سنسنی خیز بیان میں کہا ہے کہ بی آر ایس پارٹی کے 25 موجودہ ارکان اسمبلی کو عوامی مخالفت کا سامنا ہے۔ ان کا یہ بیان ریاست کی حکمران جماعت اور سیاسی حلقوں میں بحث کا موضوع بن گیا ہے۔

متعلقہ خبریں
بی آر ایس کو ٹی آر ایس سے موسوم کرنے کا امکان
میں دھونی بننے کیلئے تیار ہوں: ہاردک پانڈیا
57سال کے ہر مستحق کو آسرا پنشن دیا جائے گا: ای دیا کر راؤ

یہ سنسنی خیز بیان وزیر پنچایت راج نے ایک اس وقت دیا جب ضلع کھمم میں کل بی آر ایس کا ایک بڑا جلسہ منعقد کیاجانے والا ہے۔ دیاکر راؤ نے پیش گوئی کی کہ بی آر ایس پارٹی ریاست میں دوبارہ اقتدار میں آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلی چندرشیکھرراو کی ترقیاتی اور فلاحی اسکیمات کے سبب عوام کی بی آر ایس سے محبت بڑھ رہی ہے۔ وزیرموصوف نے بی آر ایس پارٹی کے منڈل سطح کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریاست میں بی آر ایس پارٹی کو کوئی شکست نہیں دے سکتا۔

 انہوں نے پیش گوئی کی کہ حکمران جماعت اگلے انتخابات میں 75 سے 100 سیٹیں جیت لے گی۔ ساتھ ہی انہوں نے یہ کہتے ہوئے تمام کو حیرت زدہ کردیا کہ یہ حقیقت ہے کہ بعض ارکان اسمبلی کو عوامی مخالفت کا سامنا ہے، اگر 25 ارکان اسمبلی کو بدل دیا جائے تو بی آر ایس کا 100 سیٹیں جیتنا یقینی ہے۔

وزیر موصوف نے اس بات کا انکشاف کیا کہ وہ اپنے ذاتی سروے کی بنیاد پر یہ بات کہہ رہے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ان کے سروے کبھی غلط نہیں ہوئے۔