چوتھے راؤنڈ کی گنتی ختم، ٹی آر ایس کو معمولی سبقت

اس کے بعد چوتھے راؤنڈ کی گنتی شروع ہوئی جس میں ٹی آر ایس امیدوار کے پربھاکر ریڈی نے بی جے پی امیدوار کومٹ ریڈی راج گوپال ریڈی پر دوبارہ سبقت بنالی۔

حیدرآباد: منوگوڈ ضمنی انتخاب کے ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔ ٹی آر ایس اور بی جے پی میں کانٹے کی ٹکر دیکھی جارہی ہے۔

آخری اطلاعات ملنے تک چار راؤنڈ ووٹوں کی گنتی ختم ہوچکی تھی جس میں ٹی آر ایس کو معمولی اکثریت حاصل ہوئی ہے۔ پہلے راؤنڈ میں بھی ٹی آر ایس کو سبقت ملی تھی تاہم دوسرے اور تیسرے راؤنڈ میں بی جے پی امیدوار کو سبقت حاصل ہوگئی۔

اس کے بعد چوتھے راؤنڈ کی گنتی شروع ہوئی جس میں ٹی آر ایس امیدوار کے پربھاکر ریڈی نے بی جے پی امیدوار کومٹ ریڈی راج گوپال ریڈی پر دوبارہ سبقت بنالی۔

چوتھے راؤنڈ کی گنتی ختم ہونے کے بعد بی جے پی امیدوار راج گوپال ریڈی کو 25 ہزار 729 جبکہ ٹی آر ایس امیدوار پربھاکر ریڈی کو 26 ہزار 443 ووٹ ملے تھے۔ اس طرح ٹی آر ایس امیدوار کو چوتھے راؤنڈ کے اختتام پر 714 ووٹوں کی معمولی سبقت حاصل تھی۔

ہر راؤنڈ کے ووٹوں کی گنتی کے ساتھ اس حلقہ کے نتیجے میں تجسس بڑھتا جارہا ہے کیونکہ دونوں امیدواروں کے درمیان کانٹے کا مقابلہ دیکھا جارہا ہے۔ ہر راؤنڈ کے بعد صورتحال تبدیل ہورہی ہے۔

...رشتوں کا انتخاب
...اب اور بھی آسان

لڑکی ہو یا لڑکا، عقد اولیٰ ہو یا عقد ثانی
اب ختم ہوگی آپ کی تلاش اپنے ہمسفر کی

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور فری سبسکرپشن حاصل کرکے منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

www.munsifmatrimony.com

تبصرہ کریں

Back to top button