جگتیال کی آئیل مل میں آ گ لگ گئی

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع جگتیال میں ایک آئیل مل میں آگ لگ گئی۔یہ مل ضلع کے نئے بس اسٹینڈ کے حدود میں واقع رام بازار روڈ پر واقع ہے جس میں کل شب بڑے پیمانہ پر آگ لگ گئی۔

اس واقعہ کے ساتھ ہی مقامی افراد جان بچانے کیلئے دوڑ پڑے۔آگ کے ساتھ کثیف دھواں بھی تھا۔مقامی افراد کی اطلاع پر دو فائربریگیڈس نے وہاں پہنچ کر آگ پر قابو پایا۔

اس واقعہ میں کسی کے جھلسنے یا پھر کسی کی موت کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے البتہ بڑے پیمانہ پر مالی نقصان ضرور ہوا ہے۔پولیس نے وہاں پہنچ کرراحت کام انجام دیئے۔آگ لگنے کی وجہ فوری طورپر معلوم نہ ہوسکی۔

...رشتوں کا انتخاب
...اب اور بھی آسان

لڑکی ہو یا لڑکا، عقد اولیٰ ہو یا عقد ثانی
اب ختم ہوگی آپ کی تلاش اپنے ہمسفر کی

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور فری سبسکرپشن حاصل کرکے منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

www.munsifmatrimony.com

تبصرہ کریں

یہ بھی دیکھیں
بند کریں
Back to top button