تلنگانہ

تلنگانہ: نرساپور بس اسٹینڈ کی چاردکانات میں آ گ لگ گئی

ذرائع کے مطابق یہ آگ پہلے ایک دکان میں لگی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے دوسری دکانات کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع میدک کے نرساپور بس اسٹینڈ میں آج صبح کی اولین ساعتوں میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا۔

متعلقہ خبریں
کے سی آر کی حکمرانی ریاست کے عوام کیلئے باعث فخر: ہریش راؤ
میدک کے موضع میں گیاس سلنڈر دھماکہ 2 افراد ہلاک

ذرائع کے مطابق یہ آگ پہلے ایک دکان میں لگی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے دوسری دکانات کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

اس طرح اس واقعہ میں چاردکانات جل کر مکمل طورپرخاکستر ہوگئیں۔

مقامی افراد کی اطلاع پر فائربریگیڈ کے اہلکاروں نے وہاں پہنچ کر آگ پر قابو پایا۔ اس واقعہ میں کسی جانی نقصان یا پھر کسی کے جھلسنے کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے البتہ مالی نقصان ضرور ہوا ہے۔

آگ لگنے کی وجہ معلوم نہ ہوسکی۔پولیس نے اس خصوص میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔