چلتی کار میں اچانک آگ لگ گئی

کار میں آگ کو دیکھ کر ڈرائیور نے فوری چوکسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کار سڑک کے کنارے روک دی اور اس میں سوار تمام افراد کو بحفاظت باہر نکال لیا جس کے نتیجہ میں تمام افراد کی جان بچ گئی۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے رنگاریڈی ضلع کے پداعنبرپیٹ، آوٹررنگ روڈ پر چلتی کار میں اچانک آگ لگ گئی۔

یہ کار اے پی کے وشاکھاپٹنم سے حیدرآباد آرہی تھی کہ اچانک اس میں آگ لگ گئی۔

کار میں آگ کو دیکھ کر ڈرائیور نے فوری چوکسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کار سڑک کے کنارے روک دی اور اس میں سوار تمام افراد کو بحفاظت باہر نکال لیا جس کے نتیجہ میں تمام افراد کی جان بچ گئی۔

اس واقعہ میں کسی کے جھلسنے یا پھر کسی کی موت کی اطلاع نہیں ہے۔ فائربریگیڈ کے اہلکاروں نے آگ بجھانے کا کام کیا۔ سمجھاجاتا ہے کہ کار کے انجن میں یہ آگ لگی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری کار کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

...رشتوں کا انتخاب
...اب اور بھی آسان

لڑکی ہو یا لڑکا، عقد اولیٰ ہو یا عقد ثانی
اب ختم ہوگی آپ کی تلاش اپنے ہمسفر کی

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور فری سبسکرپشن حاصل کرکے منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

www.munsifmatrimony.com

تبصرہ کریں

Back to top button