ایک شخص کی حالت نشہ میں ہورڈنگ سے لٹک کر خودکشی کی کوشش

مقامی افراد کی اطلاع پر پولیس وہاں پہنچی اور اس کو کافی کوششوں کے بعد نیچے اتارنے میں کامیابی حاصل کی۔اس نے قبل ازیں بھی خودکشی کی کوشش کی تھی۔

حیدرآباد: حالت نشہ میں ایک شخص نے ہورڈنگ پرلٹک کر خودکشی کی کوشش کی۔یہ واقعہ تلنگانہ کے ضلع سدی پیٹ کے مست آباد میں پیش آیا۔ سدی پیٹ کے گنڈاویلی گاوں کے رہنے والے کومرئیا کی اس حرکت کو دیکھ کر سڑک سے گذرنے والے افراد حیرت زدہ ہوگئے جنہوں نے فوری طورپر اس بات کی اطلاع پولیس کو دی۔

بعض راہگیروں نے اس شخص کی ویڈیو بھی اپنے سل فون میں قید کرلی جو تیزی کے ساتھ سوشیل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمس پر وائرل ہوگئی۔اس نے اپنے گلے میں رسی باندھ کر ہورڈنگ سے لٹکنے کی کوشش کی۔

مقامی افراد کی اطلاع پر پولیس وہاں پہنچی اور اس کو کافی کوششوں کے بعد نیچے اتارنے میں کامیابی حاصل کی۔اس نے قبل ازیں بھی خودکشی کی کوشش کی تھی۔

...رشتوں کا انتخاب
...اب اور بھی آسان

لڑکی ہو یا لڑکا، عقد اولیٰ ہو یا عقد ثانی
اب ختم ہوگی آپ کی تلاش اپنے ہمسفر کی

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور فری سبسکرپشن حاصل کرکے منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

www.munsifmatrimony.com

تبصرہ کریں

Back to top button