تلنگانہ

پٹرول ڈلوانے کے بعد پیسے مانگنے پر حملہ، ملازم ہلاک

گاڑی میں پٹرول ڈلوانے کے بعد ان نوجوانوں نے رقم کی ادائیگی کے لیے کارڈ دیاتاہم، اس کارڈ نے کام نہیں کیا جس پر پٹرول پمپ کے ملازم نے رقم دینے کی خواہش کی۔اس پر اچانک تین نوجوانوں نے پٹرول پمپ کے ملازمین پر اچانک حملہ کر دیا۔

حیدرآباد: پٹرول ڈلوانے کے بعد رقم مانگنے پر تین نوجوانوں نے پٹرول پمپ پر کام کرنے والے ملازمین پر حملہ کردیا۔اس حملہ میں ایک ملازم کی موت ہوگئی جبکہ اس کا ساتھی زخمی ہوگیا۔ یہ واقعہ پیر کی نصف شب تلنگانہ کے رنگاریڈی ضلع کے جنواڑا میں پیش آیا۔

متعلقہ خبریں
لیفٹیننٹ گورنر دہلی پر اروند کجریوال کا پلٹ وار
اے پی وزیر کے قافلہ کی گاڑی سے ٹکر ایک شخص ہلاک
غزہ پر اسرائیلی بربریت میں اقوام متحدہ کے 9 ملازمین ہلاک
عمران خان کیخلاف قتل اور دہشت گردی کا مقدمہ درج
تاوان کے لئے 6 سالہ بچہ کو اغوا کر کے ہلاک کردیا گیا

 تفصیلات کے مطابق کل شب یہ تین نوجوان حالت نشہ میں ایک کار میں جنواڑا کے ایچ پی پٹرول اسٹیشن پہنچے۔رات ہونے کے سبب پٹرول پمپ بند ہونے کے باوجود انہوں نے پٹرول ڈالنے کیلئے اصرار کرتے ہوئے کہا کہ ان کو دورجانا ہے جس پر یہ ملازم پٹرول ڈالنے کے لئے راضی ہوگیا۔

گاڑی میں پٹرول ڈلوانے کے بعد ان نوجوانوں نے رقم کی ادائیگی کے لیے کارڈ دیاتاہم، اس کارڈ نے کام نہیں کیا جس پر پٹرول پمپ کے ملازم نے رقم دینے کی خواہش کی۔اس پر اچانک تین نوجوانوں نے پٹرول پمپ کے ملازمین پر اچانک حملہ کر دیا۔

اس حملہ میں پٹرول پمپ کا ایک ملازم جس کی شناخت سنجے کے طورپر کی گئی ہے، ہلاک ہوگیاجبکہ اس کا ایک ساتھی شدید زخمی ہوگیا۔اس نے ان حملہ آوروں کو روکنے کی کوشش کی ناکام کوشش کی تھی۔اس واقعہ کے بعد یہ حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب رہے۔

یہ منظروہاں لگے سی سی کیمروں میں ریکارڈ ہو گیا۔ فوٹیج کی بنیاد پر ان حملہ آوروں کی شناخت کے نریندر، ملیش اور انوپ کے طورپر کی گئی ہے۔ تینوں کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔