حیدرآباد

شیطانی حرکتوں سے کانگریس کی جیت کو روکا نہیں جا سکتا: ریونت ریڈی

ریونت ریڈی نے اس حرکت کی شدید مذمت کی۔انہوں نے کہاکہ ان کے دورہ کوروکنے کیلئے ہی یہ حرکت کی گئی ہے جوناقابل قبول ہے۔انہوں نے کہا کہ اس طرح کی شیطانی حرکتوں سے کانگریس کی جیت کو روکا نہیں جا سکتا۔

حیدرآباد: صدرتلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی ریونت ریڈی نے منوگوڑو میں پارٹی کے دفتر کو اشرار کی جانب سے آگ لگادینے کے واقعہ پر شدید برہمی کااظہار کیا۔انہوں نے اس واقعہ پرردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ کانگریس پارٹی کو ملنے والی حمایت کو دیکھ کر ہی پارٹی دفترکو نذرآتش کیاگیا۔

 ریونت ریڈی نے اس حرکت کی شدید مذمت کی۔انہوں نے کہاکہ ان کے دورہ کوروکنے کیلئے ہی یہ حرکت کی گئی ہے جوناقابل قبول ہے۔انہوں نے کہا کہ اس طرح کی شیطانی حرکتوں سے کانگریس کی جیت کو روکا نہیں جا سکتا۔

 انہوں نے واضح کیا کہ پارٹی دفتر کو جلانے کے باوجود بھی کانگریس کا پرچم لہراتا رہے گا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس واقعہ کے ذمہ داروں کی فوری نشاندہی کی جائے اور ان کو فوری گرفتار کرتے ہوئے سخت سزا دی جائے۔