تلنگانہ

ایس آئی ٹی کی نوٹس پر بنڈی سنجے برہم

صدر بی جے پی تلنگانہ بنڈی سنجے کمار نے ٹی ایس پی ایس سی پرچہ سوالات لیک کیس میں ایس آئی ٹی کی جانب سے انہیں نوٹس جاری کئے جانے پر برہمی ظاہر کی۔

حیدرآباد: صدر بی جے پی تلنگانہ بنڈی سنجے کمار نے ٹی ایس پی ایس سی پرچہ سوالات لیک کیس میں ایس آئی ٹی کی جانب سے انہیں نوٹس جاری کئے جانے پر برہمی ظاہر کی۔

متعلقہ خبریں
بنڈی سنجے کے رویہ پر ہائی کورٹ کا اظہارِ ناراضگی
کویتا کو 26 ستمبر تک حاضر ہونے کیلئے اصرار نہیں کیا جائے گا
تلنگانہ میں گروپ امتحانات کے شیڈول کااعلان
اقلیتی طلبہ کو گروپ I امتحان کی مفت کوچنگ
پبلک سرویس کمیشن کو 40 کروڑ جاری

ایس آئی ٹی نے بنڈی سنجے سے ٹی ایس پی ایس سی پر لگائے گئے الزامات کے شواہد پیش کرنے نوٹس جاری کی گئی۔ آج یہاں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ اور ان کے فرزند کے ٹی راما راؤ کو نوٹس جاری کرنے کا مطالبہ کیا۔

انہوں نے دھمکی دی کہ ملین مارچ کے طرز پر بے روزگار مارچ منعقد کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کے سی آرخاندان جو سابق میں مرمرے کھا کر زندگی بسر کرتا تھا، کو بتانا چاہئے کہ ان کے پاس اتنی دولت کہاں سے آئی ہے؟۔

انہوں نے کہا کہ پرچہ سوالات لیک کیس کی اگر برسر خدمت جج کے ذریعہ تحقیقات عمل میں لائی جاتی ہے تو وہ ان کے پاس موجود شواہد حوالہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ کیا وہ ایس آئی ٹی کی نوٹس سے ڈر جائیں گے؟

صدر ریاستی بی جے پی نے جاننا چاہا کہ بطور بلدی نظم ونسق کے وزیر ناکام ہوجانے کے باوجود کے ٹی راما راؤ وزارت پر برقرار کیوں ہے؟ وہ مستعفی کیوں نہیں ہوجاتے۔؟