ضلع سدی پیٹ میں کار باؤلی میں گر گئی، ایک شخص ہلاک

یہ حادثہ ضلع کے جپتی ناچارم علاقہ میں پیر کو پیش آیا۔ پولیس نے تقریبا 6 گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد اس کار کو باؤلی سے نکالنے میں کامیابی حاصل کی۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع سدی پیٹ میں کار باؤلی میں گرگئی جس کے نتیجہ میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔اس کی شناخت 50سالہ یادگری کے طورپر کی گئی ہے۔

یہ حادثہ ضلع کے جپتی ناچارم علاقہ میں پیر کو پیش آیا۔ پولیس نے تقریبا 6 گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد اس کار کو باؤلی سے نکالنے میں کامیابی حاصل کی۔

یادگری اور اس کے رشتہ دار کنکیا، ڈی وینکٹ سوامی کار میں جارہے تھے کہ توازن کھوجانے کے نتیجہ میں یہ کار سڑک کے کنارے واقع باؤلی میں گرگئی۔

کنکیا اور سوامی، کار کے پیچھے کے شیشوں کو توڑتے ہوئے کار سے نکلنے میں کامیاب ہوگئے۔ ان کی چیخ وپکار پر سیتا کنکیا نامی شخص نے ان دونوں کوبچایا۔ یادگری کی لاش کار میں پائی گئی۔

...رشتوں کا انتخاب
...اب اور بھی آسان

لڑکی ہو یا لڑکا، عقد اولیٰ ہو یا عقد ثانی
اب ختم ہوگی آپ کی تلاش اپنے ہمسفر کی

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور فری سبسکرپشن حاصل کرکے منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

www.munsifmatrimony.com

تبصرہ کریں

Back to top button