تلنگانہ میں 5 اور 6؍اکتوبر کو شدید بارش کاامکان

اسی طرح 7 اور 8 اکتوبر کو بھی تلنگانہ کے بعض اضلاع میں کہیں کہیں گرج وچمک کے ساتھ بارش کی پیش قیاسی کی گئی ہے۔ تلنگانہ میں جنوب مغربی مانسون کمزورپڑگیا ہے۔

حیدرآباد: مانسون کے اختتام سے قبل ریاست میں شدید بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ چہارشنبہ کو تلنگانہ کے اضلاع کریم نگر، پداپلی، جئے شنکربھوپال پلی، مُلگ، بھدرادری کوتہ گوڑم،کھمم، نلگنڈہ، سوریہ پیٹ، محبوب آباد، ورنگل اور ہنمکنڈہ کے بعض مقامات پر شدید بارش ہوسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات نے اپنے بلیٹن میں کہا کہ عادل آباد، کومرم بھیم آصف آباد، منچریال، نرمل، نظام آباد، جگتیال، راجنا سرسلہ، کریم نگر اور پداپلی اضلاع میں جمعرات کو شدید بارش کاامکان ہے۔

اسی طرح 7 اور 8 اکتوبر کو بھی تلنگانہ کے بعض اضلاع میں کہیں کہیں گرج وچمک کے ساتھ بارش کی پیش قیاسی کی گئی ہے۔ تلنگانہ میں جنوب مغربی مانسون کمزورپڑگیا ہے۔

...رشتوں کا انتخاب
...اب اور بھی آسان

لڑکی ہو یا لڑکا، عقد اولیٰ ہو یا عقد ثانی
اب ختم ہوگی آپ کی تلاش اپنے ہمسفر کی

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور فری سبسکرپشن حاصل کرکے منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

www.munsifmatrimony.com

تبصرہ کریں

Back to top button