کھیل

سراج کو مضبوط سے مضبوط ہوتے دیکھاہے:روہت

سری لنکا کے خلاف ونڈے سیریز میں 3-0 سے فتح کے بعد ہندوستانی کپتان روہت شرما نے محمد سراج کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ دائیں ہاتھ کے تیز گیند باز مضبوط سے مضبوط ہوتے جارہے ہیں۔

تھرواننتاپورم: سری لنکا کے خلاف ونڈے سیریز میں 3-0 سے فتح کے بعد ہندوستانی کپتان روہت شرما نے محمد سراج کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ دائیں ہاتھ کے تیز گیند باز مضبوط سے مضبوط ہوتے جارہے ہیں۔

متعلقہ خبریں
کپتان روہت شرما، شبمن گِل پر چیخ پڑے، ویڈیو وائرل
ہندوستان، کیپ ٹاون میں ٹسٹ جیتنے والی ایشیاء کی پہلی ٹیم۔ محمد سراج میان آف دی میاچ
ویراٹ کو دوبارہ ٹسٹ کپتان بنانا چاہئے: سابق کپتان
روہت شرما کے پاس کریس گیل سے زیادہ چھکے
پانچ کھلاڑی آخری مرتبہ ورلڈکپ کھیلیں گے

اگرچہ گرین فیلڈ انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں ہندوستان کی سری لنکا کو 317 رن سے شکست دینے میں ویراٹ کوہلی اور شبمن گل کی سنچریوں کا اہم رول تھا تاہم سراج نے بھی محض 34 رنوں کے عوض 4 وکٹ حاصل کرکے اپنا رول ادا کیا۔ یہ سراج کے ونڈے کیریر کی سب سے بہترین بولنگ ہے۔

سری لنکا کی پوری ٹیم 22 اوورز میں 73 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ کپتان روہت شرما نے حیدرآبادی فاسٹ بولر کی ستائش کرتے ہوئے کہاکہ یہ دیکھ کر اچھا لگاکہ سراج کس طرح بولنگ کررہے ہیں۔ وہ جس طرح سے گیند کو سوئنگ کررہے ہیں وہ ایک نایاب ٹیلنٹ ہے۔

روہت نے مزید کہاکہ گذشتہ دو برسوں میں ہم نے سراج مضبوط سے مضبوط ہوتے دیکھا ہے۔ ہم نے سراج کو پانچ وکٹس حاصل کرنے میں مدد کرنے کیلئے ہر طرح کی کوشش کی لیکن وہ نہیں کرسکے لیکن فاسٹ بولر میں اعتماد موجود ہے اور ہم دیکھ سکتے ہیں کہ وہ کس طرح ہے۔ وہ کچھ مخصوص گیندوں پر کام کررہا ہے۔ اس کے بارے میں زیادہ سوچنے کی ضرورت نہیں۔

ہندوستانی کپتان نے مزید کہاکہ یہ ایک ایسی سیریز تھی جس میں ہندوستانی بلے بازوں نے رن بنائے اور گیند بازوں نے اچھا شکار کیا۔ روہت نے مزید کہاکہ میں نے سوچا کہ یہ ہمارے لیے ایک زبردست سیریز ہے۔ ہم نے بہت اچھی گیند بازی کی، وکٹیں حاصل کیں، ضرورت پڑنے پر کامیابیاں حاصل کیں۔

پوری سیریز میں بلے بازوں کو رنوں کا ڈھیر لگاتے دیکھنا اچھا تھا۔ ہندوستان کیلئے آئندہ نیوزی لینڈ کے خلاف 3 ونڈے میاچس ہیں جو چہارشنبہ سے حیدرآباد میں شروع ہوں گے۔

روہت نے کہاکہ ہم وہاں پہنچ کر دیکھیں گے اور جو کچھ ہوسکتاہے اس میں تبدیلیاں کریں گے۔ ہم چاہتے ہیں کہ ہم نے اس سیریز میں جیسا کام کیا تھا وہ نتیجہ حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ روہت نے مزید کہا کہ سری لنکا کے کپتان داسن شاناکا ونڈے میں اپنی ٹیم کے چوتھے کم ترین اسکور پر گرتے دیکھ کر مایوس تھے۔