تلنگانہ

آرمی ریکروٹمنٹ، درخواستوں کی 3 ستمبر آخری تاریخ

اگنی پتھ اسکیم کے تحت انڈین آرمی میں ریکروٹمنٹ کیلئے رجسٹریشن کا عمل جاری ہے۔ درخواستوں کے ادخال کی 3ستمبر آخری تاریخ ہے۔

حیدرآباد: اگنی پتھ اسکیم کے تحت انڈین آرمی میں ریکروٹمنٹ کیلئے رجسٹریشن کا عمل جاری ہے۔ درخواستوں کے ادخال کی 3ستمبر آخری تاریخ ہے۔

ریکروٹمنٹ ریالی،15 تا31 اکتوبر سوریا پیٹ میں منعقد کی جائے گی۔ یہ ریالی سری وینکٹیشورا ڈگری کالج گراونڈ سوریا پیٹ میں منعقد ہوگی۔

اگنی ویر جنرل ڈیوٹی، اگنی ویر ٹیکنیکل، اگنی ویر کلرک، اسٹور کیپر ٹیکنیکل، اگنی ویر ٹریڈ سمین کی جائیدادوں پر تقررات کیلئے انٹرویوز منعقد ہوں گے۔

یکم اکتوبر2022 کو 23سال عمر کے امیدوار جو 8ویں اور دہم کامیاب ہوں، درخواست دینے کے اہل رہیں گے۔ امیدوار 3ستمبر سے قبل www.joinindianarmy.nic.in پر درخواستیں داخل کرسکتے ہیں۔