شادی کی تقریب میں رقص، دل کا دورہ پڑنے سے نوجوان کی موت، ویڈیو وائرل

تقریب کے ایک حصہ کے طور پر، دلہن کے قریبی رشتہ دار 19 سالہ نوجوان متیم نے رقص کیا۔ اس رقص کے دوران وہ اچانک نیچے گر گیا۔اس کے ساتھ ہی وہاں موجود افراد نے اس کو اٹھایا۔

حیدرآباد: شادی کے استقبالیہ کی تقریب میں رقص کرتے ہوئے دل کا دورہ پڑنے سے نیچے گرپڑنے والے نوجوان کی موت ہوگئی۔ یہ افسوسناک واقعہ تلنگانہ کے نرمل ضلع کے کبھیر منڈل کے پارٹی کے گاؤں میں پیش آیا۔اس گاؤں کے رہنے والے کرشنیا کے بیٹے کی شادی کامیل گاؤں میں ہوئی تھی جس کا استقبالیہ ترتیب دیاگیا۔

 تقریب کے ایک حصہ کے طور پر، دلہن کے قریبی رشتہ دار 19 سالہ نوجوان متیم نے رقص کیا۔ اس رقص کے دوران وہ اچانک نیچے گر گیا۔اس کے ساتھ ہی وہاں موجود افراد نے اس کو اٹھایا۔

 اور اسے طبی علاج کے لیے بھینسہ کے ایریا اسپتال لے جایا گیا تاہم ڈاکٹرس نے اس کو معائنہ کے بعد مردہ قراردیا۔ یہ نوجوان مہاراشٹر کے شیوا گاؤں کا رہنے والا ہے۔اس کی لاش آبائی گاؤں پہنچا دی گئی۔

...رشتوں کا انتخاب
...اب اور بھی آسان

لڑکی ہو یا لڑکا، عقد اولیٰ ہو یا عقد ثانی
اب ختم ہوگی آپ کی تلاش اپنے ہمسفر کی

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور فری سبسکرپشن حاصل کرکے منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

www.munsifmatrimony.com

تبصرہ کریں

Back to top button