تلنگانہ

تلگوریاستوں کے چیف منسٹرس کی بیٹیاں خود کو منوانے کوشاں

چیف منسٹرکے چندرشیکھرراؤکی دختر کے کویتا تحریک تلنگانہ کے دوران سے ہی سیاست میں سرگرم ہوگئیں اوراب سابق چیف منسٹر متحدہ آندھراپردیش وائی ایس راج شیکھر ریڈی کی دختر تلنگانہ کی سیاست میں اپنی قسمت آزمائی کررہی ہیں۔

حیدرآباد: تلگوریاستوں میں عموماً برسر اقتدار جماعت کے سربراہ کی دختران سیاسی سرگرمیوں سے دوررہتے آئے ہیں مگرحالیہ عرصہ کے دوران اس رجحان میں تبدیلی دیکھنے میں آئی ہے۔

 چیف منسٹرکے چندرشیکھرراؤکی دختر کے کویتا تحریک تلنگانہ کے دوران سے ہی سیاست میں سرگرم ہوگئیں اوراب سابق چیف منسٹر متحدہ آندھراپردیش وائی ایس راج شیکھر ریڈی کی دختر تلنگانہ کی سیاست میں اپنی قسمت آزمائی کررہی ہیں۔ حالیہ کچھ عرصہ کے دوران کویتا اور شرمیلا ذرائع ابلاغ کی سرخیوں میں بنے ہوئے ہیں۔

 سیاسی حلقوں میں جاری مباحث کے مطابق حالیہ عرصہ میں رونماء ہوئے واقعات دونوں کے سیاسی مستقبل کا فیصلہ کریں گے۔دونوں قائدین کی سرخیوں میں رہنے کی وجہ الگ الگ ہے۔

کویتا کو شراب اسکام میں مبینہ طورپرملوث ہونے کے الزام میں سی بی آئی کی جانب سے پوچھ تاچھ کی گئی اور مزید پوچھ تاچھ کے لئے نوٹس جاری کی گئی۔ شرمیلااپنی متنازعہ پیدل یاترا کی وجہ سے سرخیوں میں ہے۔شرمیلا کی پیدل یاترا کو ضلع ورنگل کے نرسم پیٹ میں زبردستی ختم کردیاگیا تھا۔