تلنگانہ

کھدوائی کرنے والی مشین کار پر گرپڑی، ایک خاندان کے3 افراد ہلاک

ابتدائی تحقیقات کی بنیاد پر پولیس کے ایک عہدیدار نے آج بتایا کہ کھدائی کرنے والی مشین کو لے جانے والی ٹریکٹر ٹرالی کاایک ٹائر پھٹ گیا جس کے سبب ٹرالی پر موجود مشین پھسل کر مخالف سمت سے آنے والی کار پر گرپڑی۔

حیدرآباد: ایک خاندان کے تین افراد جن میں ایک جوڑا شامل ہے‘ہلاک اور دیگر4 اس وقت زخمی ہوگئے جبکہ ان کی کار جس میں یہ افراد سفر کررہے تھے‘ کھدائی کرنے والی بھاری مشین گرپڑی۔

اس سیشن کو ایک ٹریکٹر ٹرالی کے ذریعہ منتقل کیا جارہاتھا کہ مشین کار پرگرپڑا جس کے نتیجہ میں 3 افراد ہلاک ہوگئے۔ یہ حادثہ ضلع نظام آباد کے بھیمگل علاقہ میں کل رات پیش آیا۔

ابتدائی تحقیقات کی بنیاد پر پولیس کے ایک عہدیدار نے آج بتایا کہ کھدائی کرنے والی مشین کو لے جانے والی ٹریکٹر ٹرالی کاایک ٹائر پھٹ گیا جس کے سبب ٹرالی پر موجود مشین پھسل کر مخالف سمت سے آنے والی کار پر گرپڑی۔

ایک شخص برسر موقع ہلاک ہوگیا جبکہ دو خواتین نے ہاسپٹل منتقل کرنے کے دوران راستے میں دم توڑ دیا۔ اس حادثہ میں زخمی دیگر 4 افراد ہاسپٹل میں زیر علاج ہیں۔

مہلوکین میں ایک شخص‘اہلیہ اور اس کی بہن شامل ہے۔ ان کی عمر 43 تا48 سال کے درمیان بتائی گئی ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ ایک خاندان کے 7 افراد مندر میں درشن کے بعد بذریعہ کار اپنے مکان واپس ہورہے تھے کہ یہ حادثہ پیش آیا۔