ضلع عادل آباد میں شیر کی موجودگی سے مقامی عوام میں خوف

اطلاعات کے مطابق جے سی بی ڈرائیور نے اس ریزروائر کے قریب ایک شیر دیکھا۔ اس نے مقامی افراد کو اس بات کی اطلاع دی اور محکمہ جنگلات کے عہدیداروں کو چوکس کیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع عادل آباد کے پیپل کوٹی ریزروائر کے قریب شیر کی موجودگی کے بعد مقامی افراد میں خوف وہراس پایا جاتا ہے۔

اطلاعات کے مطابق جے سی بی ڈرائیور نے اس ریزروائر کے قریب ایک شیر دیکھا۔ اس نے مقامی افراد کو اس بات کی اطلاع دی اور محکمہ جنگلات کے عہدیداروں کو چوکس کیا۔

اس اطلاع کے ساتھ ہی محکمہ جنگلات کے عہدیداروں کے ساتھ ساتھ مقامی افراد کی بڑی تعداد وہاں پہنچ گئی تاہم تب تک شیر وہاں سے جاچکا تھا۔ محکمہ جنگلات کے عہدیداروں نے اس کے پنجوں کے نشانات کی جانچ کی۔

چند دن پہلے ضلع کے اندراولی منڈل میں بھی شیر کی موجودگی کا پتہ چلاتھا جس کے بعد سے اس علاقہ میں شیر کی نقل وحرکت پر مقامی افراد کافی خوفزدہ ہیں جو رات کے وقت اپنے گھروں سے نکلنے میں خوف محسوس کررہے ہیں۔

مقامی افرادنے محکمہ جنگلات کے عہدیداروں سے درخواست کی ہے کہ شیر کو پکڑنے کے اقدامات کریں تاکہ وہ راحت کی سانس لے سکیں۔

...رشتوں کا انتخاب
...اب اور بھی آسان

لڑکی ہو یا لڑکا، عقد اولیٰ ہو یا عقد ثانی
اب ختم ہوگی آپ کی تلاش اپنے ہمسفر کی

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور فری سبسکرپشن حاصل کرکے منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

www.munsifmatrimony.com

تبصرہ کریں

Back to top button