حیدرآباد

بی آر ایس قیادت کانگریس حکومت کو نقصان پہنچانے کوشاں : تحریک مسلم شبان کا اجلاس

تلنگانہ ایک طاقتور اور خوبصورت ریاست ہے۔ صدیوں سے یہاں بھائی چارہ اور محبت رہی ہے۔ یہاں کا خمیر مدد، محبت پر ہے۔ ان خیالات کا اظہار کودنڈارام نے کیا۔ تحریک مسلم شبان کے صدر دفتر پر منعقدہ اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔

حیدر آباد: تلنگانہ ایک طاقتور اور خوبصورت ریاست ہے۔ صدیوں سے یہاں بھائی چارہ اور محبت رہی ہے۔ یہاں کا خمیر مدد، محبت پر ہے۔ ان خیالات کا اظہار کودنڈارام نے کیا۔ تحریک مسلم شبان کے صدر دفتر پر منعقدہ اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔

متعلقہ خبریں
توہین آمیز ریمارکس پر کے سی آر کو نوٹس
سٹی پولیس کے رویہ پر مادھوی لتا کی ناراضگی
میں بلیوں کونہیں بلکہ شیروں کونشانہ بناؤں گا۔چیف منسٹر کے تبصرہ کے بعد بی آر ایس کیڈرمیں ہلچل
امیٹھی سے میرے الیکشن لڑنے کا فیصلہ پارٹی کرے گی: راہول گاندھی
باپ اور بیٹے کا جیل جانا یقینی: وینکٹ ریڈی

اجلاس میں محمد مشتاق ملک صدر تحریک مسلم شبان نے اجلاس کی صدارت کی۔ کودنڈارام نامزد ایم ایل سی نے کہا کہ آزادی کے بعد سے مسلسل ناانصافی تلنگانہ کے ساتھ ہوتی رہی حتیٰ کہ قیام تلنگانہ کے بعد بھی عوام کے ساتھ ناانصافی ہوتی رہی۔

تلنگانہ کا قیام کسی ایک خاندان یا ایک شخص کے لئے نہیں آیا تھا۔ کئی پروجیکٹ میں رشوت کے ذریعہ تلنگانہ کو لوٹا گیا۔ موجودہ کانگریس حکومت کی ہم نے تائید کی ایک آزاد اور ترقی یافتہ تلنگانہ بنانے کے لئے اور جو اقدامات حکومت کررہی وہ عوام کے مفاد میں ہیں اور ریونت ریڈی حکومت کے ساتھ ہمارا تعاون ہے جو ملک اور عوام کے مفاد میں ہے۔

ٹی آر ایس جو اب بی آر ایس بن گئی ہے۔ وہ اقتدار سے بے دخل ہوگئی، مگر چور دراوزوں سے حکومت کو نقصان پہنچانے کی سازشیں کررہی ہے جو ناکام رہے گی۔ تلنگانہ کے حصول کی تحریک میں محمد مشتاق ملک صدر تحریک مسلم شبان نے زبردست تعاون کیا ہے۔

بی آر ایس اب میرے ایم ایل سی بننے پر بھی پریشان ہے اور رکاوٹیں کھڑی کررہی ہے۔ محمد مشتاق ملک نے کہا کہ تلنگانہ ریاست رواداری کی تاریخ رکھتی ہے۔ نظام دکن آصف سابع کا دور بھی محبت اور رواداری کا رہا ہے۔

عبدالحق قمر، ایم اے غفار نائب صدور شبان، پروفیسرس، ڈاکٹرس، جامعہ عثمانیہ کے طلباء، سماجی جہد کاروں نے کثرت سے پروفیسر کودنڈارام اور محمد مشتاق ملک کی گلپوشی کی۔ شیخ محمد اکبر انچارج حلقہ اسمبلی ملک پیٹ، سید نظام الدین ترجمان ریاستی کانگریس، سید فیصل، سید سمیع، محمد اظہر، محسن ایڈوکیٹ نے شرکت کی۔ سید عبدالمنان نے کارروائی چلائی اور شکریہ ادا کیا۔