تلنگانہ

تلنگانہ میں فی کس 10کیلو چاول کی مفت سربراہی

وزیر اعظم نریندرمودی کی زیرقیادت مرکزی حکومت نے پرائم منسٹرغریب کلیان یوجنا اسکیم میں مزید 3ماہ کی توسیع دی ہے جس کے بعد حکومت تلنگانہ نے ریاست کے سفید راشن کارڈ ہولڈرس کوفی کس 10کیلوچاول مفت سربراہ کرنے کافیصلہ کیاہے۔

حیدرآباد: وزیر اعظم نریندرمودی کی زیرقیادت مرکزی حکومت نے پرائم منسٹرغریب کلیان یوجنا اسکیم میں مزید 3ماہ کی توسیع دی ہے جس کے بعد حکومت تلنگانہ نے ریاست کے سفید راشن کارڈ ہولڈرس کوفی کس 10کیلوچاول مفت سربراہ کرنے کافیصلہ کیاہے۔

اس اقدام کا آغازریاست بھرمیں آج سے ہواہے۔ ریاستی وزیر سیول سپلائزجی کملاکرنے جمعرات کے روز بتایا کہ اس کاز کے لئے ریاستی حکومت مزید 19057 لاکھ ٹن چاول حاصل کررہی ہے۔

تین ماہ تک چاول کی مفت سربراہی پرریاستی حکومت کے خزانہ پر 227.25 کروڑروپے کابوجھ عائد ہوگا اس طرح ایک ماہ میں 75.75 کروڑ روپے کا خرچ آئے گا۔ انہوں نے کہاکہ ریاست کے 90.01 لاکھ راشن کارڈہولڈرس کے 2.83 کروڑ استفادہ کنندگان کوچاول کی مفت تقسیم سے فائدہ ہوگا۔

اس میں مرکزی حکومت‘ 54.37 لاکھ کارڈہولڈرس کے 1.91 کروڑ استفادہ کنندگان کااحاطہ کرے گی۔

ان استفادہ کنندگان کوفی کس 5کیلو(مرکزی حکومت) چاول تقسیم کرے گی جبکہ مابقی 35.64 لاکھ کارڈہولڈرس کے 91.72 لاکھ استفادہ کنندگان میں ریاستی حکومت چاول تقسیم کرے گی۔انہوں نے کہاکہ کلیان غریب یوجنا کے آغازسے ب تک ریاستی حکومت نے اس اسکیم پرعمل آوری پر 1308 کروڑ روپے خرچ کئے ہیں۔