حیدرآباد

عاشق سے ملاقات کے بعد جھگڑا، ٹینکر کے سامنے عاشق نے گرل فرینڈ کو دھکیل دیا

تروپتی نے مقامی افراد اور پولیس کو یہ قائل کرانے میں کامیاب رہا کہ یہ حادثہ تھا لیکن جب پولیس نے تروپتی سے سختی کے ساتھ پوچھ تاچھ کی تو اس نے یہ اعتراف کرلیا کہ اس نے ہی پرمیلا کو چلتے ٹینکر کے سامنے دھکیلا تھا۔

حیدرآباد: ایک23 سالہ خاتون اس وقت ہلاک ہوگئی جبکہ ان کے بوائے فرینڈ نے انہیں ایک چلتے واٹر ٹینکر کے سامنے دھکیل دیا۔

متعلقہ خبریں
ماہِ رمضان میں مساجد کو ٹینکرس کے ذریعہ پانی کی سربراہی: دانا کشور
کرکٹر امام الحق رشتہ ازدواج میں منسلک
لڑکی کی بہیمانہ ہلاکت کا واقعہ، دہلی پولیس سے کارروائی رپورٹ طلب کی گئی
فرار ہونے سے انکارپر معشوقہ کے بچے کا اغوا

یہ واقعہ اتوار کے روز حیدرآباد کے مضافاتی علاقہ باچوپلی میں پیش آیا۔ بوائے فرینڈ کی دوسری خاتون سے منگنی کی اطلاع کے بعد خاتون اپنے عاشق سے ملاقات کے لیے پہنچی۔

بی پرمیلا‘ برسر موقع ہلاک ہوگئی۔ بوائے فرینڈ 25 سالہ تروپتی نائک نے ابتداء میں اس واقعہ کو حادثہ بتایاتھا تاہم پولیس کی تحقیقات کے دوران سچائی منظر عام پر آگئی۔ پرمیلا ضلع کاماریڈی کی متوطن بتائی گئی ہے اور وہ یہاں باجوپلی میں ایک شوروم میں سیلز گرل کے طور پر کام کرتی تھی۔

پولیس کے مطابق گزشتہ سال شوہر کے دیہانت کے بعد یہ خاتون نوکری کے لیے حیدرآباد منتقل ہوگئی تھی اور پرمیلا دیگر تین خواتین کے ساتھ بورم پیٹ میں اندرا ماں کالونی میں رہتی تھی۔ اس خاتون کی تروپتی نائک سے دوستی ہوگئی جو ضلع کاماریڈی کا متوطن بتایاگیا ہے اور وہ حیدرآباد میں کار ڈرائیور کے طور پر کام کررہاہے۔

دونوں کی دوستی محبت میں تبدیل ہوگئی لیکن پرمیلا کو حال ہی میں یہ معلوم ہوا کہ نائک نے دوسری خاتون سے منگنی کرلی ہے۔ وہ شادی کے لیے تروپتی نائک پر دباؤ ڈال رہی تھی اور پرمیلا نے نائک کو دھمکی دی تھی کہ وہ اس کے والدین کو سچائی بتادے گی۔

خاتون نے نائیک کو اتوار کے روز ان سے ملنے کے لیے کہا۔ تروپتی‘اپنے دوست کے ساتھ موٹر سیکل پر باچو پلی مین روڈ پہنچا۔ پرمیلا اور تروپتی میں بحث و تکرار کے بعد لڑائی بھی ہوئی۔ اس دوران تروپتی نے سیلز گرل کو وہاں سے گزرنے والے ایک واٹر ٹینکرکے سامنے دھکیل دیا جس کی وجہ سے اس نے موقع پر ہی دم توڑ دیا۔

تروپتی نے مقامی افراد اور پولیس کو یہ قائل کرانے میں کامیاب رہا کہ یہ حادثہ تھا لیکن جب پولیس نے تروپتی سے سختی کے ساتھ پوچھ تاچھ کی تو اس نے یہ اعتراف کرلیا کہ اس نے ہی پرمیلا کو چلتے ٹینکر کے سامنے دھکیلا تھا۔ باجوپلی پولیس نے کیس درج کرتے ہوئے تحقیقات کاآغاز کردیا۔