تلنگانہ

تلنگانہ : شدید بارش اورژالہ باری، بیشتر اضلاع میں فصلوں کو نقصان

محبوب آبادضلع بھر میں شدید بارش کے سبب کیسمدرم زرعی مارکٹ میں مکئی کی کٹی ہوئی فصل بھیگ گئی۔کسانوں نے تشویش کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ مارکٹ یارڈ میں وہ تین دنوں سے کٹی ہوئی فصل کو رکھے ہوئے ہیں تاہم حکومت کی جانب سے اس فصل کو نہیں خریدار جارہا ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ بھر میں طوفانی ہواوں کے ساتھ شدید بارش اور ژالہ باری سے بیشتر اضلاع میں کسانوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ کئی علاقوں میں تیار فصل جو فروخت کیلئے مارکٹ یارڈس میں رکھی گئی تھی، بھیگ گئی۔

متعلقہ خبریں
انتخابی ضابطہ اخلاق لاگوہونے سے قبل کسانوں کے مطالبات قبول کرلئے جائیں: جگجیت سنگھ
امیت شاہ اور پرینکا گاندھی کے دورے ملتوی
بی آر ایس کے مزید 2 امیدواروں کا اعلان، سابق آئی اے ایس و آئی پی ایس عہدیداروں کو ٹکٹ
ڈی ای او ڈاکٹر رویندر ریڈی نے اردو پرائمری اسکول اولہ کا دورہ کیا
بی آر ایس قائد ملا ریڈی کی کانگریس میں شمولیت کا امکان

 وزرا نے فصلوں کو نقصان والے علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے یقین دلایا کہ نقصان کا جائزہ لینے کے بعد انصاف کیا جائے گا۔متحدہ کھمم ضلع کے ایلندو، ٹیکولاپلی،آلہ پلی،گنڈالامنڈلوں میں مکئی،مرچ اوردیگر فصلوں کو شدید نقصان ہوا۔

دوسری طرف مدھیرا، چنتاکاری،بوناکلو،ستوپلی، بھیمسورو،کلورو اوروائرامنڈلوں میں ہوئی شدید بارش کے سبب کئی طرح کی فصلوں کو نقصان ہوا۔کسانوں نے فکرمندی کااظہارکرتے ہوئے ان کی تباہ شدہ فصلوں کوخریدنے کاحکومت سے مطالبہ کیا۔مُلگ ضلع کے کئی علاقوں میں بھی بارش کے نتیجہ میں فصلوں کو بڑے پیمانہ پر نقصان پہنچا۔

محبوب آبادضلع بھر میں شدید بارش کے سبب کیسمدرم زرعی مارکٹ میں مکئی کی کٹی ہوئی فصل بھیگ گئی۔کسانوں نے تشویش کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ مارکٹ یارڈ میں وہ تین دنوں سے کٹی ہوئی فصل کو رکھے ہوئے ہیں تاہم حکومت کی جانب سے اس فصل کو نہیں خریدار جارہا ہے۔

کریم نگر ضلع کے گنیروورم منڈل میں طوفانی ہواوں کے ساتھ شدید بارش کے سبب آم اور مکئی کی فصلوں کو نقصان ہوا۔کاماریڈی ضلع کے خریداری کے مراکز پر رکھی ہوئی فصلوں کونقصان پہنچا۔حکومت ان نقصانات پر چوکس ہوگئی ہے جس نے ابتدائی رپورٹ طلب کرلی ہے۔