ناجائز تعلقات: شوہر نے بیوی کا قتل کردیا

یلاریڈی نے برہمی کے عالم میں سواپنا پر اُس وقت لوہے کی سلاخ سے حملہ کردیا جب وہ دیگر خواتین کے ساتھ بتکماں کھیل رہی تھی۔حملہ اتنا شدید تھاکہ خاتون موقع پر ہی ہلاک ہوگئی جس کے بعد اس کا شوہر وہاں سے فرار ہوگیا۔

حیدرآباد: بیوی کے دوسرے شخص کے ساتھ ناجائز تعلقات پر ایک شخص نے اس کا قتل کردیا۔یہ واردات تلنگانہ کے سنگاریڈی ضلع کے ویراپورگاوں میں اتوار کی شب پیش آئی۔مقتولہ کی شناخت سواپنا کے طورپر کی گئی ہے۔اس کا شوہر یلاریڈی رمیش نامی شخص کے ساتھ اپنی بیوی کے ناجائز تعلقات پر کافی برہم تھا۔

اس نے برہمی کے عالم میں سواپنا پر اُس وقت لوہے کی سلاخ سے حملہ کردیا جب وہ دیگر خواتین کے ساتھ بتکماں کھیل رہی تھی۔حملہ اتنا شدید تھاکہ خاتون موقع پر ہی ہلاک ہوگئی جس کے بعد اس کا شوہر وہاں سے فرار ہوگیا۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔

پولیس نے بتایا کہ یلاریڈی کی شادی سواپنا کی بڑی بہن منگا سے ہوئی تھی تاہم شادی کے ایک ماہ بعد ہی منگانے خودسوزی کرلی جس کے بعد سواپنا سے اس کی شادی کردی گئی تھی۔سواپنا کے ناجائز تعلقات اسی گاوں کے رہنے والے رمیش سے ہوگئے تھے۔یلاریڈی نے ان تعلقات پر اپنی بیوی کو انتباہ دیا تھا۔

...رشتوں کا انتخاب
...اب اور بھی آسان

لڑکی ہو یا لڑکا، عقد اولیٰ ہو یا عقد ثانی
اب ختم ہوگی آپ کی تلاش اپنے ہمسفر کی

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور فری سبسکرپشن حاصل کرکے منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

www.munsifmatrimony.com

تبصرہ کریں

Back to top button