تلنگانہ

چلتی بس میں دست درازی کی کوشش پر ڈرائیور کی پٹائی

خاتون نے الزام لگایا ہے کہ وجئے واڑہ سے وینو کونڈا جانے والی بس میں اس کے ساتھ ڈرائیور کی جانب سے دست درازی کی کوشش کی گئی۔

حیدرآباد: چلتی بس میں خاتون سے دست درازی کا الزام لگاتے ہوئے خاتون مسافر نے اپنے رشتہ داروں کے ساتھ مل کر آرٹی سی ڈرائیور کی پٹائی کردی۔

یہ واقعہ اے پی کے پلناڈو ضلع کے نرساراؤ پیٹ ضلع مستقرمیں پیش آیا۔

ذرائع کے مطابق اس ڈرائیور کی شناخت وینوکونڈا ڈپو کے سرینواس کے طورپر کی گئی ہے۔ خاتون نے الزام لگایا ہے کہ وجئے واڑہ سے وینوکونڈا جانے والی بس میں اس کے ساتھ ڈرائیور کی جانب سے دست درازی کی کوشش کی گئی۔

برہم خاتون نے ڈرائیور پر اپنے رشتہ داروں کے ساتھ حملہ کردیا۔

اس بس میں سواردیگرمسافرین نے اس خاتون کو روکنے کی کوشش کی تاہم اس میں ان کو ناکامی ہوئی۔ اس واقعہ کا ویڈیو سوشیل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمس پر تیزی کے ساتھ وائرل ہوگیا۔