ضلع سدی پیٹ میں ریلوے ٹریک بچھانے کے کام جنگی خطوط پر مکمل کرنے کی ہدایت

آج صبح وزیر ہریش راؤ نے ریلوے ٹریک لائن کے کام کا معائنہ کیا جو سدی پیٹ رنگدم پلی ریلوے اسٹیشن اور دودیڈا۔سدی پیٹ ریلوے اسٹیشن سے تقریباً 10 کلومیٹر تک بچھائی جارہی ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیرصحت ہریش راؤ نے ریلویز کے عہدیداروں کو ضلع سدی پیٹ میں ریلوے ٹریک کے کام کو جنگی بنیادوں پر مکمل کرنے کی ہدایت دی تاکہ ٹرین مارچ سے پہلے سدی پیٹ پہنچ سکے۔

آج صبح وزیر ہریش راؤ نے ریلوے ٹریک لائن کے کام کا معائنہ کیا جو سدی پیٹ رنگدم پلی ریلوے اسٹیشن اور دودیڈا۔سدی پیٹ ریلوے اسٹیشن سے تقریباً 10 کلومیٹر تک بچھائی جارہی ہے۔

ضلع کلکٹر پرشانت جیون پاٹل، ریلویز کے ڈپٹی چیف انجینئر سنتوش کمار، اسسٹنٹ ایگزیکٹیو انجینئر سوماراجو، سینئر سیکشن انجینئر جناردھن بابو اور ضلع ایڈیشنل کلکٹر سرینواس ریڈی اس موقع پر موجود تھے۔

وزیرموصوف نے عہدیداروں سے کہا کہ وہ کوموراولی مالنا مندر آنے والے افراد کے لئے اسٹیشن کی تعمیر کے سلسلہ میں ریلویز کے عہدیداروں اور ضلع کلکٹر کے ساتھ تبادلہ خیال کریں اور ہنمکنڈہ۔ متا پلی پر ریل اوور برج کی تعمیر کے کام کو بھی مکمل کریں۔

ریلویز کے عہدیداروں نے ان کو بتایا کہ دودیڈا۔سدی پیٹ تک ریلوے ٹریک کی تعمیر کے کاموں کے حصہ کے طور پر صرف 5 کیلو میٹر کا کام باقی ہے۔ وزیر ہریش راؤ نے کہا کہ دودیڈا تا سدی پیٹ ریلوے ٹریک کی تعمیر کے کاموں میں کوئی تاخیر نہیں ہونی چاہئے۔

انہوں نے ریلوے کے حکام اور کنٹراکٹر کو کام میں تیزی لانے کی ہدایت دی۔ وزیر موصوف نے سدی پیٹ۔رنگادامپلی ریلوے اسٹیشن کے کاموں کی سست پیشرفت پر عدم اطمینان کااظہار کیا۔

منداپلی میں انڈر پاس اور کوکونوروپلی کے پل کی تعمیر میں تاخیر کی وجوہات بھی انہوں نے جاننا چاہی۔

...رشتوں کا انتخاب
...اب اور بھی آسان

لڑکی ہو یا لڑکا، عقد اولیٰ ہو یا عقد ثانی
اب ختم ہوگی آپ کی تلاش اپنے ہمسفر کی

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور فری سبسکرپشن حاصل کرکے منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

www.munsifmatrimony.com

تبصرہ کریں

Back to top button