تلنگانہ

کے سی آر اپنی قومی جماعت کا اِس تاریخ کو اعلان کریں گے

اطلاعات کے مطابق قومی جماعت کے اعلان کے لئے وقت دوپہر ایک بجکر 19 منٹ مقرر کیا گیا ہے۔ ان کی نئی قومی جماعت کا نام بھارتیہ راشٹرا سمیتی (بی آرایس) ہوگا۔

حیدرآباد: تلنگانہ میں حکمران جماعت ٹی آرایس کی مقننہ پارٹی کا اجلاس 5اکتوبر کو وجئے دشمی کے دن پارٹی کے ہیڈکوارٹرس تلنگانہ بھون میں منعقد کیاجائے گا۔

بتایاجاتا ہے کہ اس موقع پر پارٹی سربراہ اور وزیراعلی تلنگانہ کے چندرشیکھرراو اپنی قومی جماعت کا اعلان کریں گے۔

اطلاعات کے مطابق قومی جماعت کے اعلان کے لئے وقت دوپہر ایک بجکر 19 منٹ مقرر کیا گیا ہے۔ ان کی نئی قومی جماعت کا نام بھارتیہ راشٹرا سمیتی (بی آرایس) ہوگا۔

اس اجلاس کے بعد پارٹی کے کوارڈی نیٹرس کے ناموں کاانکشاف کیاجائے گا۔

وزیراعلی چندرشیکھرراو، قومی سطح پر بی جے پی کے خلاف مہم چلانے کے لئے اس نئی قومی جماعت کاآغاز کرنے کا منصوبہ رکھتے ہیں۔ وزیراعلی نے قبل ازیں ہم خیال جماعتوں کے ساتھ کام کرنے کا اشارہ دیا تھا۔

سمجھاجاتا ہے کہ پارٹی کے ایجنڈہ میں ملک کے تمام کسانوں کو مفت بجلی کی فراہمی، تلنگانہ میں عمل کی جارہی رعیتوبندھو، رعیتوبیمہ اسکیموں کی ملک گیر توسیع شامل ہے۔