حیدرآباد

امریکہ میں فائرنگ، رنگاریڈی ڈسٹرکٹ کورٹ کے جج کی بیٹی ہلاک

ایشوریہ کے والد نرساریڈی رنگا ریڈی ڈسٹرکٹ کورٹ میں جج ہیں۔ اس کا خاندان شہر حیدرآباد کے سرورنگرمیں مقیم ہے۔27سالہ ایشوریہ، ٹیکساس میں مقیم تھی اور ایک پرائیویٹ کمپنی میں پراجکٹ منیجر کے طورپر کام کررہی تھی۔

حیدرآباد: امریکہ میں فائرنگ کے واقعہ میں تلنگانہ کی ایک لڑکی ہلاک ہوگئی۔ ٹیکساس سے تقریبا 25کلومیٹر کی دوری پر واقع ایلن پریمیرشاپنگ کامپلکس میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔

اس واقعہ میں 8 افراد کی موت ہو گئی اور سات دیگر زخمی ہوئے۔ پولیس کو پتہ چلا کہ تلنگانہ سے تعلق رکھنے والی ٹی ایشوریہ بھی فائرنگ کی زد میں آکر ہلاک ہوگئی۔

ایشوریہ کے والد نرساریڈی رنگا ریڈی ڈسٹرکٹ کورٹ میں جج ہیں۔ اس کا خاندان شہر حیدرآباد کے سرورنگرمیں مقیم ہے۔27سالہ ایشوریہ، ٹیکساس میں مقیم تھی اور ایک پرائیویٹ کمپنی میں پراجکٹ منیجر کے طورپر کام کررہی تھی۔

اس واقعہ کی اطلاع کے بعد ایشوریہ کا خاندان امریکہ کی مختلف تنظیموں کے ساتھ ساتھ ہندوستانی عہدیداروں سے رابطہ میں ہے تاکہ اس کی لاش کو ہندوستان واپس لایاجاسکے۔

ایلن پریمیرشاپنگ کامپلکس میں کالے رنگ کی کار میں آئے حملہ آور نے دکانوں پر فائرنگ کی۔ پولیس نے وہاں پہنچ کر حملہ آور کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ فائرنگ کے دوران سینکڑوں لوگوں کے بھاگنے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہیں۔