تلنگانہ

منچیریال: شادی سے انکار پر سہیلی کا قتل

بتایا گیا ہے کہ منچیریال ضلع کے رام کرشن پور جنگلاتی علاقے میں اس نے اپنی 21 سالہ سہیلی ایس انجلی کا قتل کردیا تھا کیونکہ اس نے ملیشوری سے شادی کرنے سے انکار کردیا تھا۔

منچیریال: ضلع منچریال میں ایک خاتون نے اپنی سہیلی کا اس لئے قتل کردیا کیونکہ اس نے دونوں کی شادی کی تجویز کو مسترد کردیا تھا۔

خاتون پی ملیشوری کو منگل کے روز پولیس نے گرفتار کرلیا۔

بتایا گیا ہے کہ منچیریال ضلع کے رام کرشن پور جنگلاتی علاقے میں اس نے اپنی 21 سالہ سہیلی ایس انجلی کا قتل کردیا تھا کیونکہ اس نے ملیشوری سے شادی کرنے سے انکار کردیا تھا۔

مندامری کے انسپکٹر مہیندر ریڈی نے بتایا کہ انجلی کو جنگل میں کٹے ہوئے گلے اور پیٹ پر زخموں کے ساتھ مردہ پایا گیا تھا جس کے بعد ملیشوری نے پوچھ تاچھ کے دوران اسے قتل کرنے کا اعتراف کیا کیونکہ انجلی نے ملیشوری سے شادی سے انکار کردیا تھا۔

اس نے بتایا کہ وہ انجلی کو دونوں کے رشتے پر بات کرنے کے بہانے جنگل میں لے گئی۔ اس کے بعد وہاں اس کا گلا کاٹ دیا۔

بعدازاں اس نے اپنے دوست سرینواس کو فون کرکے پولیس کو گمراہ کرنے کی کوشش کی اور دعویٰ کیا کہ اس نے اور انجلی نے چاقو کا استعمال کرتے ہوئے خودکشی کرنے کی کوشش کی تھی۔

سرینواس نے انجلی کو اسپتال منتقل کیا لیکن ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔

انجلی کی ماں کی شکایت کے بعد مقدمہ درج کیا گیا۔ اس واقعہ میں معمولی زخمی ہونے والی ملیشوری کو اسپتال سے چھٹی ملنے کے بعد حراست میں لے لیا گیا۔