میدک: افتتاح کے اندرون چند گھنٹے نہر میں شگاف

کسانوں نے اس واقعہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور کہا کہ وزیر صحت ہریش راؤ کے ہاتھوں اس نہر کے افتتاح کے چند گھنٹوں بعد ہی یہ واقعہ پیش آیا اور پانی ان کے کھیتوں میں جمع ہوگیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع میدک کے نظام پیٹ منڈل باچوپلی میں کالیشورم پراجکٹ کی نہر میں شگاف پڑگیا جس کے نتیجہ میں بڑے پیمانہ پر پانی ضائع ہوگیا۔

مقامی کسانوں نے بتایا کہ اس واقعہ کے سبب دریائے گوداوری کا پانی نچلے علاقوں کے کھیتوں میں داخل ہوگیاجس کے نتیجہ میں تقریبا50ایکڑ پر پھیلی فصلیں زیرآب آگئیں۔

ان افراد نے کہاکہ اس واقعہ سے رائل پور گاوں کے کسانوں کو شدید نقصان پہنچا۔

کسانوں نے اس واقعہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور کہا کہ وزیر صحت ہریش راؤ کے ہاتھوں اس نہر کے افتتاح کے چند گھنٹوں بعد ہی یہ واقعہ پیش آیا اور پانی ان کے کھیتوں میں جمع ہوگیا۔

ان کسانوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت ان کی تباہ فصلوں پر معاوضہ کی ادائیگی کو یقینی بنائے۔

...رشتوں کا انتخاب
...اب اور بھی آسان

لڑکی ہو یا لڑکا، عقد اولیٰ ہو یا عقد ثانی
اب ختم ہوگی آپ کی تلاش اپنے ہمسفر کی

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور فری سبسکرپشن حاصل کرکے منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

www.munsifmatrimony.com

تبصرہ کریں

Back to top button