نظام آباد میں پُراسراردھماکہ،ایک شخص شدید زخمی

ایک زورداردھماکہ ہوا جس میں یہ شخص جس کی شناخت شنکر کے طورپر کی گئی ہے، شدید زخمی ہوگیا۔دھماکہ کی آواز کے ساتھ ہی مقامی افراد میں تشویش کی لہردوڑگئی۔یہ واقعہ ایک دکان کے سامنے پیش آیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع نظام آباد میں پُراسراردھماکہ میں ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔یہ دھماکہ ضلع کے پدابازار علاقہ میں کل شب اُس وقت پیش آیا جب ایک مقامی شخص کیمیکل باکس کھول رہا تھا۔

اسی دوران ایک زورداردھماکہ ہوا جس میں یہ شخص جس کی شناخت شنکر کے طورپر کی گئی ہے، شدید زخمی ہوگیا۔دھماکہ کی آواز کے ساتھ ہی مقامی افراد میں تشویش کی لہردوڑگئی۔یہ واقعہ ایک دکان کے سامنے پیش آیا۔مقامی افرادنے بتایا کہ دھماکہ کی آواز کافی دور تک سنی گئی۔

مقامی افراد نے فوری طورپر 108ایمبولنس کو اس بات کی اطلاع دی جس کے بعد ایمبولبس وہاں پہنچی اور اس شخص کو علاج کے لئے اسپتال منتقل کردیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچ گئی جس نے اس واقعہ کی تفصیلات حاصل کیں۔

 پولیس، اس پراسراردھماکہ کی وجوہات کی جانچ کررہی ہے۔اس واقعہ میں زخمی شخص کا ویڈیو سوشیل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمس پر تیزی کے ساتھ وائرل ہوگیا۔

...رشتوں کا انتخاب
...اب اور بھی آسان

لڑکی ہو یا لڑکا، عقد اولیٰ ہو یا عقد ثانی
اب ختم ہوگی آپ کی تلاش اپنے ہمسفر کی

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور فری سبسکرپشن حاصل کرکے منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

www.munsifmatrimony.com

تبصرہ کریں

Back to top button